ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 1:34 PM IST

Budgam Police Arrested Drug Peddler And Contraband Substances Recovered From His Possession
Budgam Police Arrested Drug Peddler And Contraband Substances Recovered From His Possession

جموں کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے اور اس کے قبضہ سے ممنوعہ مادہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بڈگام (جموں کشمیر): جموں کشمیر پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ضلع بڈگام میں پولیس اسٹیشن بیروہ کی ایک پولیس پارٹی نے چیوڈارہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو نائیلون کا تھیلا لئے مشکوک حالت میں گھومتے دیکھا اور پولیس بیان کے مطابق پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے موقعے سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس پارٹی نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اسے حکمت عملی کے تحت دھر دبوچا۔

بڈگام پولیس کے مطابق اس شخص نے اپنی شناخت اشفاق احمد ملک ولد غلام رسول ملک ساکنپ چیوڈارہ کے طور پر ظاہر کی جبکہ اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس کے 5 سلائس جس کا وزن 87 گرام تھا برآمد ہوا۔ پولیس نے چرس کو ضبط کرکے منشیات فروش کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس ضمن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر 21/2024 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بیروہ میں درج کرکے ہے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ بڈگام پولیس نے رواں برس اب تک 11 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے اس کے علاوہ قمار بازوں، عادی مجرموں اور اسمگلروں کے علاوہ معدنیات کی غیرقانونی کان کنی کرنے والوں کو بھی گرفتار کر کے حراست میں رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام میں منشیات فروش نشہ آور مواد سمیت گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.