ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: شہری ہلاکتوں کے خلاف بی جے پی کا کینڈل مارچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 12:46 PM IST

Candle March in Anantnag: اننت ناگ میں بی جے پی کی جانب سے عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف موم بتی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے وادی میں غیر مقامی شہریوں پر حملوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر مقامی شہریوں پر حملوں کا سلسلہ جلد سے جلد بند ہونا چاہیے۔

اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کینڈل مارچ
اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کینڈل مارچ

اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کینڈل مارچ

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سرینگر میں گذشتہ روز غیر مقامی شہریوں پر ہوئے حملے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اس موقعے پر موم بتی جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

بی جے پی کے معاون انچارج رفیق وانی نے کہا کہ سرینگر میں غیر مقامی مزدوروں پر ہوئے حملے اور ہلاکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ غیر مقامی شہریوں پر حملہ کرکے ماحول بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سے عام لوگوں میں دہشت کا ماحول پیدا ہو سکتا ہے۔ ایسے حملوں کی وجہ سے غیر مقامی مزدور جموں و کشمیر میں آنے سے کترانے لگیں گے۔ بی جے پی کی جانب سے منعقدہ موم بتی جلوس اننت ناگ کے ڈاک بنگلہ سے گزرتے ہوئے تاریخی کھنہ بل چوک پر ختم ہوا۔ اس جلوس میں بی جے پی کے کارکنان اور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عام لوگوں نے بھی اس جلوس میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے

ضلع صدر اننت ناگ ایڈوکیٹ سید وجاہت نے غیر مقامی شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں پر حملہ کرنا سب سے بڑا گناہ ہے۔ جن لوگوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے وہ لوگ روزگار کی تلاش میں جموں و کشمیر آتے ہیں۔ غیر مقامی لوگوں کی حفاظت کرنا سکیورٹی یجنسیوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.