ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری قوم بی جے پی اور آر ایس ایس کے دوستوں کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرے گی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ - Lok Sabha Election 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 30, 2024, 8:38 PM IST

ڈاکٹر فاروق عبداللہ
ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Political Activity in Kashmir: نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کارکنان کو تاکید کی کہ وہ لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور عوامی رابطہ مہم کے دوران ووٹر کو اپنی حق رائے دہی سوچ سمجھ کر استعمال کرنے ترغیب دیں۔ انہوں ںے کہا کہ دشمن کو زیر کرنے کے لیے ہمیں ایک ساتھ مل کر لڑنا ہوگا۔

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ (رکن پارلیمان) نے کہا کہ بی جے پی کے عزائم صحیح نہیں ہیں۔ اس جماعت کے لوگ جموں وکشمیر کے عوام کو نہ صرف محتاج بنانے پر تُلے ہیں، بلکہ دھونس و دباﺅ اور تقسیمی پالیسی کے ذریعے یہاں کی مذہبی ہم آہنگی، رواداری، انفرادیت، شناخت کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لیے ان لوگوں نے کشمیر میں اپنے آلہ کاروں کو کام پر لگا رکھا ہے اور طاقت و پیسے کے بل بوتے پر اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ لیکن جموں و کشمیر کے عوام کو بالغ النظری اور ہوشیاری سے کام لیکر قوم دشمنوں اور ضمیر فروشوں کو مسترد کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ان کے آلہ کار ہمیں مذہبی، علاقائی، لسانی یہاں تک کہ مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے چاہتے ہیں۔ آنے والے انتخابات اہم امتحان ہے اور اس کے بعد اسمبلی الیکشن اُس سے زیادہ اہمیت والا امتحان ہے، اس لئے ہمیں ان دونوں الیکشنوں میں دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے ہفتے روز کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر پر عوامی وفود کیساتھ آنے والے انتخابات کے سلسلے میں تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پارٹی سے وابستہ لیڈران، عہدیداران اور کارکنوں کو تاکید کہ وہ پارلیمانی الیکشن کیساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کی تیاری بھی آج سے ہی شروع کریں، لوگوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور عوامی رابطہ مہم کے دوران ووٹر کو اپنی حق رائے دہی سوچ سمجھ کر استعمال کرنے ترغیب دیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دشمن کو زیر کرنے کیلئے ہمیں ایک ساتھ مل کر لڑنا ہوگا۔ہمیں بی جے پی اور آر ایس ایس کے آلہ کاروں کو متحد ہوکر ایسی شکست دینی ہے کہ یہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائیں اور ہم یہاں کے عوام کے حقوق کیلئے لڑ سکیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی الیکشن اور آنے والے اسمبلی انتخابات جموں وکشمیر کی شناخت اور پہنچان کے الیکشن ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے ریاست کی پہچان، انفرادیت ، وحدت اور مذہبی ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کیں ہیں اور مستقبل میں بھی قربانی پیش کرنے سے گریز نہیں کریگی۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت جو غیر یقینیت اور ظلم کا ماحول ہے وہ کن لوگوں کی مہربانی سے ممکن ہوا وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ جن لوگوں نے بی جے پی اور آیس ایس ایس کو کشمیر میں راہداری فراہم کی، انہیں یہاں کے عوام کسی بھی صورت میں نہیں بخشیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں بی جے پی کی پراسکیوں کی حیثیت سے کام کررہی ہیں، ان جماعتوں کی اب کوئی بھی اعتباریت نہیں رہی ہے، کیونکہ ان جماعتوں کی بنیاد جھوٹ اور فریب پر مبنی ہے۔ان جماعتوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینی چاہئے کیونکہ کشمیری قوم بی جے پی اور آر ایس ایس کے دوستوں کو کبھی بھی تسلیم نہیں کریگی اور عوام نے انہیں رد کر دیا ہے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.