ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ: آئی اے ایف نے ایمرجنسی لینڈنگ ہوائی پٹی پر دوران شب ٹرائل رن کیا - IAF Trial Run in Bijbehara

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 2, 2024, 1:34 PM IST

اننت ناگ: آئی اے ایف نے ایمرجنسی لینڈنگ ہوائی پٹی پر دوران شب ٹرائل رن کیا
اننت ناگ: آئی اے ایف نے ایمرجنسی لینڈنگ ہوائی پٹی پر دوران شب ٹرائل رن کیا

آئی اے ایف نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں ایمرجنسی لینڈنگ پٹی پر دوران شب ٹرائل رن کو انجام دیا ہے۔

اننت ناگ: آئی اے ایف نے ایمرجنسی لینڈنگ ہوائی پٹی پر دوران شب ٹرائل رن کیا

اننت ناگ: آئی اے ایف نے ایمرجنسی لینڈنگ ہوائی پٹی پر دوران شب ٹرائل رن کا انعقاد کیا۔ بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ علاقے میں جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر واقع 3.5 کلومیٹر طویل ایمرجنسی لینڈنگ پٹی پر دوران شب ٹرائل رن کو انجام دیا۔

حکام سے ملی۔جانکاری کے مطابق آئی اے ایف نے رات کے وقت پٹی پر نو بار ٹرائل رن کیا، جو تقریباً 03:30 بجے شروع ہوئی اور صبح 04:30 بجے ختم ہوئی۔

اس عمل کے دوران، ٹریفک کو متبادل راستوں سے چھوڑا گیا، جبکہ پٹی کے دونوں اطراف کے علاقوں کو مکمل طور پر سینٹائز کیا گیا تھا جبکہ تھری ٹائیر حفاظتی انتظامات کو عمل میں لایا گیا تھا۔

حکام کے مطابق آئی اے ایف کے ٹرائلز کا مقصد لینڈنگ کی فزیبلٹی کا جائزہ لینا تھا، اس مقصد کے لیے چنوک ہیلی کاپٹر کا استعمال کرنا تھا۔ چنوک ہیلی کاپٹر، بھارتی فضائیہ کے ذریعے چلایا جاتا ہے، یہ ایک ورسٹائل ہیوی لفٹ طیارہ ہے جو مختلف فوجی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ چنوک ہیلی کاپٹر کسی بھی ہنگامی صورتحال، لاجسٹک سپورٹ اور فوجیوں کی نقل و حمل کے دوران کلیدی رول ادا کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ہوائی پٹی کی تعمیر 2020 میں شروع ہوئی، جس پر 119 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران استعمال میں لانے کے لیے ہوائی پٹی کو تعمیر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.