ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 1:54 PM IST

Updated : Mar 20, 2024, 2:13 PM IST

پلوامہ کے ترال ٹاون حال میں منعقدہ اس میٹنگ کا مقصد ضلع میں پُرامن انعقاد اور شفاف انتخابات الیکشن ڈیوٹی پر معمور افراد کو تربیت فراہم کرنا تھا۔

ٹاون ہال ترال میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام
ٹاون ہال ترال میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام

ترال میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام

ترال: جموں و کشمیر کے ترال انتظامیہ کی جانب سے آج ٹاون ہال میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کیے تربیتی کا انعقاد کیا گیا۔ انتخابات کے انتظامات اور ٹریننگ کے لیے ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میٹنگ کی صدارت اے ڈی سی ترال ساجد یحی نقاش نے کی۔ اس ٹریننگ سیشن میں ترال اور آری پل تحصیلوں کے تحصیلداروں کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

اس سیشن کا مقصد ضلع کے اندر انتخابات کو بغیر کسی رکاوٹ اور پُرامن انعقاد کے لیے بیداری پیدا کرنا ہے۔ الیکشن ڈیوٹی پر معمور افراد کو تربیت کرنا تھا۔ میٹنگ کے دوران تمام افسران کو ایک جامع بریفنگ فراہم کی جس میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یہ اقدام سب ضلع میں ایک جمہوری اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی عکاسی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: جموں میں گیارہ لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان:ڈی سی جموں
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اے ڈی سی ترال ساجد نقاش نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کا بگل بج گیا ہے اور اس حوالے سے سب ضلع ترال میں صاف وشفاف طریقے سے انتخابات کو منعقد کرانے کے لیے انتطامیہ متحرک ہو گیا ہے، اور اسی حوالے سے اس اہم میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔

Last Updated : Mar 20, 2024, 2:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.