ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ ٹریفک حادثے میں خاتون ہلاک، آٹھ دیگر زخمی - Awantipora accident

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 14, 2024, 6:27 PM IST

Accident in Awantipora :جنوبی کشمیر کے چرسو اونتی پورہ میں اتوار کی سہ پہر نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ 8 دیگر زخمی ہوئے۔

accident-at-awantipora-woman-died-8-other-injured
اونتی پورہ ٹریفک حادثے میں خاتون ہلاک، آٹھ دیگر زخمی

اونتی پورہ ٹریفک حادثے میں خاتون ہلاک، آٹھ دیگر زخمی

اونتی پورہ: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر اونتی پورہ علاقے میں ایک المناک حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دیگر 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ آج سہ پہر چرسو کے مقام پر پیش آیا، جب ایک فاروچونر دوسری گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پنجگام اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سمیہ زوجہ مدثر احمد گنائی موقع پر ہی لقمہ اجل بنی، جبکہ دیگر 8 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے زخمیوں کی شناخت لالی جان زوجہ عبدالحمید تیلی ساکن پکھر پورہ بڈگام، زبیدہ زوجہ ذاکر حسین بانڈ ساکن کرنبل پانپور، عبدالحمید تیلی ولد علی محمد ساکن پکھر پورہ ، عالمہ جان دختر شوکت احمد ڈار ساکن پانپور اور نورلد میاں ولد آزاد میاں ساکن بہار کے بطور کی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ ٹھاٹھری میں سڑک حادثہ، 5 افراد ہلاک دیگر پانچ زخمی

اونتی پورہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کر کے تحقیات شروع کر دی ہے۔ ادھر جب مہلوک خاتون کی لاش ان کے آبائی گاؤں پنزگام لائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر نے بتایا کہ پولیس نے چرسو حادثے کے متعلق کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ تین معمولی زخمیوں کو ہسپتال سے رخصت کیا گیا ہے، جبکہ پانچ شدید زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.