ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پانچ روز میں 51 ہزار سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی - Tulip Garden srinagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 3:14 PM IST

Thousands of Tourists Visit Tulip Garden: گذشتہ برس تین لاکھ سے زائد سیاحوں نے باغ گلہ لالہ (ٹیولپ گارڈن) سرینگر کی سیر کی تھی۔ رواں برس حکام کو اس سے زیادہ سیاحوں کی آمد کی توقع ہے۔

ا
ا

سرینگر (جموں کشمیر): شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کنارے اور زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ) کی سیر کرنے کے لیے ان دنوں مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ 23 مارچ سے باغ گل لالہ کو کھولے جانے کے بعد سے یومیہ بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں سیاح باغ گل لالہ کے رنگ برنگے کھلے ہوئے پھولوں کا نظارہ کر رہے ہیں جب کہ گزشتہ پانچ روز میں 51 ہزاروں سیاح باغ کی سیر کر چکے ہیں۔

باغ کے انچارج کے مطابق ٹیولپ گارڈن کو عام لوگوں اور سیاحوں کے لیے کھولنے کے محض پانچ روز میںہی نصف لاکھ غیر مقامی سیاحوں نے باغ میں موجود رنگ برنگے ٹیولپ کے پھولوں کا مشاہدہ کیا۔ تاہم انہوں نے کیا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے مقامی سیاحوں کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے لیکن ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز سے آئے سیاح باغ گل لالہ کی سیر میں کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

6سو کنال اراضی پر محیط باغ گلہ لالہ میں 73اقسام کے 17لاکھ خوبصورت گل لالہ اپنا حسن بکھیرے ہوئے ہر ایک آنے والے کو معطر کر رہے ہیں۔ دراصل درآمد کئے گئے ان ٹیولپ پودھوں کو لگانے کا کام موسم سرما میں ہی شروع کیا جاتا ہے اور پھر موافق ماحول کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں باغ میں ٹیولپ کے رنگ برنگے پھول اپنے جوبن پر نظر آتے ہیں۔

رواں ماہ 23 مارچ سے باغ گلہ لالہ کو کھولے جانے سے سیاحتی سیزن کم از کم ایک مہینے پہلے ہی شروع ہو گیا۔ سال 2023 میں 3.72 لاکھ سیاحوں نے ٹولیپ گارڈن کی سیر کی تھی۔ ایسے میں سیاحتی صنعت سے جڑے افراد کے علاوہ باغبان بھی امسال اچھے سیاحتی سیزن کی آس لگائے بیٹھے ہیں تاکہ ان کی محنت کو بھی ملکی اور غیر ملکی سیاح دیکھنے کے لئے آئیں۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے سراج باغ سے مشہور اندراگاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن کو سال 2008 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے عوام کے نام وقف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن 17 لاکھ پھولوں کے ساتھ آپ کا منتظر!

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.