ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی پورہ میں عازمین کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام - Training Camp For Azmeen Haj

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 9:18 PM IST

Training Camp For Azmeen Haj At Awantiporaجموں و کشمیر اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے اورنتی پورہ میں واقع جامع مسجد میں ترال،پامپور اور آری پل کے عازمین کے لئے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اونتی پورہ میں عازمین کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام
اونتی پورہ میں عازمین کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام

اونتی پورہ میں عازمین کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام

اونتی پورہ:تربیتی پروگرام کے دوران عازمین کو مناسک حج اور روضہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر حاضری کے آداب سکھائے گئے۔ معروف حج ٹرینرز نے تر بیتی حج پروگرام میں شرکت کرنے والوں کو تفصیل کے ساتھ ارکان حج سے آگاہ کیا۔

حج ٹریننگ کے دوران میقات سے احرام باندھنے، نیت، وقوف عرفہ کے دن غروب آفتاب تک میدان عرفات میں رہنے، وقوف مزدلفہ، رمی جمرات، قربانی، بال منڈوانے یاکٹوانے، طواف، حجر اسود کا بوسہ، مقام ابراہیم پر نماز کی ادائیگی، صفا و مروا کی سعی، مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے آداب سمیت دیگر مناسک حج اورعمرہ کی ادائیگی کا طریقہ بتایا گیا۔ پروگرام میں شریک عازمین نے تربیتی پروگرام کو ایک اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے بہت فائدہ حاصل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Haj2023 کولگام میں عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام کا اہتمام

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے حج کمیٹی کے ایک ٹرینر حاجی بشیر احمد لون نے بتایا کہ عازمین کے لیے آج انھوں نے دوسرا تربیتی پروگرام منعقد کیا ہے ۔جبکہ اسے قبل رمضان المبارک میں پروگرام کا اہتمام کیا تھا۔ انھوں نے بتایاکہ انکی کوشش رہتی ہے کہ عازمین مناسک حج کی تربیت بہتر طور کی جائے تاکہ وہ حجاز مقدس میں احسن طریقے سے فریضہ حج ادا کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.