ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں کشمیر سے 11 طلبہ کی یو پی ایس سی 2023 میں کامیابی - UPSC 2023

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 12:10 PM IST

۱
۱

11 from J and K qualify UPSC Civil Service Exam 2023سال 2022میں جے کے سی ایس ای امتحان میں ٹاپ کرنے والی ڈوڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والی انمول راٹھور نے UPSC 2023 میں ساتواں رینک حاصل کیا ہے۔

سرینگر: جموں و کشمیر کے گیارہ امیدواروں نے اس سال یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) سول سروس کے امتحانات UPSC 2023 کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ یو پی ایس سی امتحانات کے نتائج کا اعلان کمیشن نے منگل کو کیا تھا۔ یو پی ایس سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس سال سول سروس کا امتحان 1016 امیدواروں نے پاس کیا ہے جس میں ریاست اتر پردیش کے آدتیہ سریواستو نے سلیکشن لسٹ میں ٹاپ کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے چوبیس سالہ انمول راٹھور نے امتحان میں ساتویں آل انڈیا رینک (اے آئی آر) حاصل کی ہے۔ انمول نے جموں و کشمیر سول سروس امتحان (جے کے سی ایس ای) 2022 میں بھی ٹاپ کیا تھا اور اس وقت جموں کے ریونیو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ انمول نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے اپنی تعلیم اپنے گھر سے ہی مکمل کی، سوائے کچھ ماک ٹیسٹوں اور یو پی ایس سی مینز ٹیسٹ سیریز کے، جس کے لیے انہوں نے دہلی میں شرکت کی تھی۔

انمول کے مطابق ’’میں نے آن لائن دستیاب مواد کا استعمال کرتے ہوئے از خود (یو پی ایس سی کے لیے) تیاری کی۔ میں کہوں گی کہ اس خطے کے نوجوانوں میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے بشرطیکہ ان کی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کیا جائے۔‘‘ کٹھوعہ ضلع کے ایک اور امیدوار ارجن گپتا نے سلیکٹ لسٹ میں 32 واں رینک حاصل کی ہے۔

سرینگر ضلع کے منان بھٹ نے اس سال 88 واں درجہ حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل وہ سول سروسز کے امتحان میں بھی 231 اے آئی آر حاصل کر کے کوالیفائی کر چکے تھے۔ اس وقت بھٹ تلنگانہ کیڈر میں آئی پی ایس افسر ہیں۔ جموں کے ہرنیت سنگھ سوڈان نے177 ، محمد ہارس میر نے 345 ، محمد فرحان سیہ نے 369 ، اپراجیتا آریان نے 381 ، غلام محی الدین نے 388 ، سوون شرما نے 412 ، سیرت باجی نے 516 اور دنیش کمار نے 1003 اے آئی آر حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورکھپور کی نوشین کو یو پی ایس سی 2023 میں نواں رینک حاصل - Upsc Result 2023

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.