ETV Bharat / international

بھارتی رہنماؤں کی گرفتاری پر تبصرہ اور پاکستانی رہنماوں پر خاموشی، امریکی محکمہ خارجہ سے سوال - US on Kejriwal Arrest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 4, 2024, 7:44 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر اپنے موقف کا دفاع کیا لیکن پاکستانی اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر نہیں۔ ملر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں ہر ایک کے ساتھ انسانی حقوق کے احترام کے ساتھ، قانون کی حکمرانی کے مطابق دیکھنا چاہتا ہے۔

نئی دہلی: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر جمعرات کو ایک پریس بریفنگ کے دوران اس وقت انتہائی عجیب و غریب پوزیشن میں آگئے جب ایک صحافی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری پر محکمہ خارجہ کے تبصرے کے متعلق سوال کیا لیکن ویسا ہی تبصرہ پاکستانی اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر کیوں نہیں کیا گیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بھارتی اپوزیشن رہنماوں کے لیے اتنی مضبوط پوزیشن کیوں اور پاکستانی سیاسی قیدیوں کے لیے کچھ بھی نہیں۔ اس پر محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ میں اس سے اتفاق نہیں کروں گا۔ کیونکہ ہم نے متعدد مواقع پر واضح کیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر ایک کے ساتھ قانون کی حکمرانی کے مطابق برتاؤ کیا جائے، انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، جیسا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے حوالے سے ہمارا موقف ہے۔

واضح رہے کہ دہلی کے وزیراعلی کیجریوال کو ای ڈی اور سی بی آئی نے 21 مارچ کو ان کی حکومت کی ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ 15 اپریل تک عدالتی حراست میں ہیں۔ جس کے بعد جرمنی اور امریکہ نے اس پر سوالات بھی کھڑے کیے تھے۔

جس کے بعد بھارت نے بھی سخت الفاظ میں امریکہ اور جرمنی کے تبصروں کو مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بین الاقوامی برادری کو بھارت کے اندرونی معاملات پر غیر ضروری سیاسی تبصرے کے خلاف خبردار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایسی کسی بھی مداخلت کا سخت جواب دیا جائے گا۔

جے شنکر نے کہا، "کسی نے اقوام متحدہ کے ایک شخص سے (کجریوال کی گرفتاری کے بارے میں) پوچھا، اور اس نے کچھ جواب دیا، لیکن دوسرے معاملات میں، میں بہت صاف کہوں گا کہ یہ پرانی عادتیں ہیں اور بری عادتیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "ممالک کے درمیان ایک مخصوص رویہ ہوتا ہے، ہم خودمختار ممالک ہیں، ہمیں ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کی سیاست پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

جے شنکر نے مزید کہا کہ اگر بیرونی ملک بھارت کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہیں تو انہیں ہماری طرف سے بہت سخت جواب ملے گا، اور ایسا ہی ہوا ہے۔ ہم دنیا کے تمام ممالک سے مخلصانہ درخواست کرتے ہیں کہ ہر طرح سے آپ دنیا کے بارے میں اپنے خیالات رکھتے ہیں، لیکن کسی بھی ملک کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک کی سیاست پر تبصرہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: کیجریوال کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے پر بھارت کا امریکہ کو جواب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.