ETV Bharat / international

امریکہ پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 28, 2024, 9:37 PM IST

Joe Biden
جو بائیڈن

US Primary Election امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو مشی گن کے اپنے اپنے پرائمریز انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سابق سفیر نکی ہیلی کو شکست دی جبکہ بائیڈن نے مینیسوٹا کے نمائندے ڈین فلپس کو شکست دی۔

واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن سے امریکی صدر بائیڈن نے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن جیت لیے لیکن ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی حمایت پر مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مشی گن (جہاں عرب نژاد امریکیوں کی بہت بڑی تعداد آباد ہے) غزہ میں اسرائیلی جنگ کے حوالے سے پالیسی پر یہاں کے ڈیمو کریٹس میں اور خصوصا عرب امریکیوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔

صدر جوبائیڈن جنہیں دوسری بار صدراتی انتخاب میں منظوری لینے کے لیے اگرچہ کسی بڑے مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے مگر مشی گن میں مشکلات کا خطرہ موجود ہے۔ایڈیسن ریسرچ کے مطابق جوبائیڈن کو صدارتی نامزدگی کے لیے مشی گن کے پرائمری الیکشن میں 80 فیصد ووٹ ملے جبکہ 16 فیصد شہریوں نے ان کمیٹیڈ ووٹ دیا۔

27 فروری کے پرائمری انتخابات کے موقع پر سرگرم کارکنوں نے مشی گن کے رہنے والے احتجاج کے طور پر جوبائیڈن کو ’غیر پابند’ ووٹ دینے کی اپیل کی گئی تاکہ جوبائیڈن پر اسرائیل سے متعلق پالیسی کے سبب دباؤ ڈالا جا سکے اور انہیں فوری جنگ بندی کے لیے مجبور کریں۔

مشی گن میں ڈیموکریٹک صدارتی پرائمری انتخابات میں 14 فیصد ووٹوں کی گنتی کے ساتھ، 20ہزار سے زیادہ لوگوں نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے بائیڈن کے خلاف احتجاجاً ’غیر پابند‘ ووٹ دیا۔

دوسری جانب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ریپبلکن صدارتی پرائمری الیکشن میں جنوبی کیرولائنا کے بعد مشی گن میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی، ٹرمپ کی جیت کے بعد وائٹ ہاؤس میں ان کے امیدوار بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، ان کے مدمقابل نکی ہیلی دوسرے نمبر پر آئیں۔

ایڈیسن ریسرچ کے مطابق ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کو نکی ہیلی کے 32 فیصد کے مقابلے میں 64 فیصد حمایت حاصل تھی۔ مشی گن کے آنے والے 5 نومبر کے امریکی صدارتی انتخابات انتہائی اہم ہوں گے، جہاں بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان دوبارہ کڑا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ 2020 کے انتخابات میں جوبائیڈن نے مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو محض 2.8 فیصد پوائنٹس سے شکست دی تھی۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےجنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن جیتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.