ETV Bharat / international

ملائیشیائی بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرا نے سے 10 افراد ہلاک - malaysia helicopter crash

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 3:20 PM IST

Updated : Apr 23, 2024, 9:03 PM IST

ملائیشیائی بحریہ کا کہنا ہے کہ تربیتی سیشن کے دوران دو فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

Ten Killed as Military Helicopters Collide in Malaysia While Training
ملائیشیائی بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرا نے سے 10 افراد ہلاک

ملائیشیائی بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرا نے سے 10 افراد ہلاک

کوالالمپور: ملائیشیائی بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر اس وقت آپس میں ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ مشق کر رہے تھے، اس حادثے میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ بحریہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ ہیلی کاپٹر اگلے ماہ بحریہ کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب کے لیے شمالی پیراک ریاست میں ایک بحریہ کے اڈے پر مشق کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام متاثرین کی جائے وقوعہ پر ہی موت کی تصدیق ہو گئی اور ان کے باقیات کو شناخت کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ بحریہ نے یہ بھی بتایا کہ AW139 میری ٹائم آپریشن ہیلی کاپٹر پر عملے کے سات ارکان سوار تھے۔ یہ طیارہ آگسٹا ویسٹ لینڈ نے تیار کیا ہے، جو اطالوی دفاعی ٹھیکیدار لیونارڈو کا ذیلی ادارہ ہے۔

عملے کے تین دیگر ارکان فینیک ہلکے وزن والے ہیلی کاپٹر پر سوار تھے، جسے یورپی ملٹی نیشنل ڈیفنس کمپنی ایئربس نے تیار کیا تھا۔ وزیر اعظم انور ابراہیم نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وزارت دفاع فوری طور پر تحقیقات کرے گی تاکہ حادثے کی وجہ کا پتا لگایا جاسکے۔ گزشتہ مہینے ملائیشیا کے کوسٹ گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر آبنائے ملاکا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا ہائی وے پر نجی طیارہ گر کر تباہ، دس افراد ہلاک

Last Updated : Apr 23, 2024, 9:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.