ETV Bharat / international

لبنان میں اسرائیلی حملے میں 16 افراد جاں بحق، حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں اسرائیلی ہلاک - Israeli attack in Lebanon

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 27, 2024, 9:03 PM IST

Updated : Mar 28, 2024, 11:21 AM IST

اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے الحبریہ گاؤں میں مسلم گروپ حزب اللہ سے منسلک اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے ہنگامی اور امدادی مرکز کو تباہ کر دیا، جس سے 16 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

لبنان میں اسرائیلی حملے میں 16 افراد جاں بحق
لبنان میں اسرائیلی حملے میں 16 افراد جاں بحق

یروشلم: جنوبی لبنان میں ایک ہنگامی امدادی مرکز پر اسرائیلی حملے میں 16 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنان کے عسکری ذرائع نے یہ معلومات بدھ کے روز ژنہوا کو دی۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے الحبریہ گاؤں میں مسلم گروپ حزب اللہ سے منسلک اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے ہنگامی اور امدادی مرکز کو تباہ کر دیا، جس سے سات پیرامیڈکس ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے۔

حزب اللہ ایک اسلامی سیاسی تنظیم ہے جس کا ایک عسکری ونگ الفجر فورسز کے نام سے جانا جاتا ہے، جس نے حال ہی میں اسرائیلی افواج کے خلاف فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

اسلامک ہیلتھ اتھارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مرکز پر حملہ ایک گھناؤنا جرم اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والے فریق کو مکمل طور پر ذمہ دار سمجھتے ہیں اور ہم لبنانی حکام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔"

حزب اللہ نے جوابی کارروائی کا عزم کرتے ہوئے کہا"یہ جارحیت جواب اور سزا کے بغیر ختم نہیں ہوگی،" ۔ 08 اکتوبر 2023 لبنان-اسرائیل سرحد پر اس وقت سے کشیدگی بڑھ گئی جب لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے گزشتہ روز اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت میں اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے جس کے جواب میں اسرائیل نے جنوب مشرقی لبنان کی جانب شدید گولہ باری کی تھی۔

لبنانی سیکورٹی ذرائع کے مطابق حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تصادموں کے نتیجے میں لبنانی فریق کے 378 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں حزب اللہ کے 244 ارکان اور 73 عام شہری شامل ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل: لبنان کے میزائل حملے میں بھارتی شہری ہلاک

Last Updated : Mar 28, 2024, 11:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.