ETV Bharat / international

سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے - Saudi Arabias Prince passes away

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 8:14 PM IST

saudi-arabias-prince-mansour-bin-badr-bin-saud-passes-away
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز انتقال کرگئے۔ ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔

ریاض: سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز انتقال کرگئے۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہزادہ منصور بن بدر کی نماز جنازہ آج جامع مسجد امام ترکی بن عبد اللہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائےگی۔
ایوان شاہی نے سعودی شہزادے کی رحمت و مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔ شہزادہ کی موت کے بعد شاہی خاندان کو دنیا بھر سے تعزیت کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.