ETV Bharat / international

مسئلہ فلسطین کے حل تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: سعودی وزیر خارجہ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 7:37 PM IST

Updated : Jan 23, 2024, 1:52 PM IST

Saudi Foreign Minister
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان

Palestine Israel conflicts سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں جاری تصادم میں کمی اور عام شہریوں کی اموات کو روکنا سعودی عرب کے لیے سب سے اہم ہے۔

ریاض: سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہ لانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی بات نہیں ہوسکتی۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاملہ کا واحد راستہ فلسطین کے لیے فائدہ حاصل کرنا ہے۔ کیونکہ فلسطین کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں استحکام کی ضرورت ہے اور استحکام کے ذریعے ہی یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری تصادم میں کمی اور عام شہریوں کی اموات کو روکنا سعودی عرب کے لیے سب سے اہم ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل غزہ اور وہاں کی سویلین آبادی کو کچل رہا ہے جو مکمل طور پر غیر ضروری ہے، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے جسے روکنا ہے۔

دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں جبکہ 62 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

Last Updated :Jan 23, 2024, 1:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.