ETV Bharat / international

زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو علاج کے لیے دوسرے ممالک بھیجنے کی ضرورت: وزارت صحت غزہ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 8, 2024, 10:37 AM IST

Gaza Hospitals غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب وہ طبی خدمات فراہم نہیں کر سکتی۔ فی الحال، وزارت شمالی غزہ میں اسپتالوں کے کچھ حصوں کو چلانے کے قابل ہے۔ وزارت نے زور دیا ہے کہ اب زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو علاج کے لیے دوسرے ممالک بھیجنے کی ضرورت ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

غزہ: غزہ کی پٹی میں کم از کم 11000 زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر دوسرے ممالک میں بھیجنے کی ضرورت ہے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف الکدرا نے ایک بیان میں کہا کہ، "مریضوں کی جان بچانے کی ضرورت ہے کیونکہ غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کی وجہ سے طبی عملے اور آلات کی کمی کے درمیان وزارت ان کے لیے تمام طبی خدمات فراہم نہیں کر سکتی"۔ "

انہوں نے کہا کہ "فی الحال، وزارت شمالی غزہ میں اسپتالوں کے کچھ حصوں کو چلانے کے قابل ہے، لیکن ہمیں اپنا کام جاری رکھنے کے لیے طبی سامان اور ایندھن کی آمد اور جنوب سے طبی ٹیموں کی واپسی کی ضرورت ہے۔" وزارت نے کہا کہ غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت 27708 فلسطینی جاں بحق جب کہ 67147 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یواین آر ڈبلیو اے) کے مطابق پٹی میں اس کی 84 فیصد صحت کی سہولیات اسرائیلی حملوں سے متاثر ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.