ETV Bharat / international

غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 10, 2024, 8:29 PM IST

Gaza Death Toll غزہ وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مختلف علاقوں میں 85 فلسطینیوں کو جان بحق اور 130 کو زخمی کردیا۔ جس کے باعث ہلاکتوں کی کل تعداد 31,045 تک پہنچ گئی۔

Gaza Death Toll surpasses 31 thousand
غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز

غزہ: غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے ساحلی علاقے کے مختلف علاقوں میں 85 فلسطینیوں کو جان بحق اور 130 کو زخمی کیا۔ جس کے باعث ہلاکتوں کی کل تعداد 31,045 تک پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 72,654 تک پہنچ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بمباری اور شہری دفاع اور ایمبولینس کے عملے کی کمی کے درمیان کچھ متاثرین ملبے کے نیچے دبے بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے خلاف 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیلی سرحد کے ذریعے کی جانے والی کارروائی کے جواب میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی تھی، جس کے دوران تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 240 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 24 نومبر کو قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ پٹی میں انسانی امداد کی تقسیم کے معاہدے کی ثالثی کی تھی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی اور یکم دسمبر کو یہ ختم ہوئی۔ حماس نے غزہ میں اب بھی 100 سے زائد یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حماس غزہ میں جنگ کے مستقل خاتمے کے مطالبے پر قائم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.