ETV Bharat / entertainment

یوپی کانسٹیبل بھرتی امتحان: اداکارہ سنی لیون کے نام سے ایڈمٹ کارڈ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 4:24 PM IST

UP Constable Recruitment Exam: کاس گنج پولیس نے ادکارہ سنی لیون کے نام سے یوپی کانسٹیبل بھرتی امتحان کے لیے درخواست فارم حاصل کیا تھا، جہاں اب یوپی پولیس نے تحریری امتحان کے لیے ان کا ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کر دیا ہے۔

Actress Sunny Leone
یوپی کانسٹیبل بھرتی امتحان: اداکارہ سنی لیون کے نام سے ایڈمٹ کارڈ جاری

لکھنؤ: یوپی کانسٹیبل بھرتی امتحان کے لیے موصول ہونے والی درخواست میں اداکارہ سنی لیون کے نام کا ایک فارم بھی شامل ہے۔ یوپی کے کاس گنج ضلع سے بھرے گئے درخواست فارم کی بنیاد پر ایڈمٹ کارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔ سنی لیون کا نام اور تصویر والا یہ ایڈمٹ کارڈ فی الوقت کافی سرخیوں میں ہے۔ غور طلب ہو کہ معروف فلمی اداکارہ سنی لیون کے نام پر پولیس بھرتی کے امتحان میں فارم بھرا گیا۔ یہی نہیں قنوج کو ایڈمٹ کارڈ میں امتحان کا مرکز بھی الاٹ کیا گیا۔ اس ایڈمٹ کارڈ کو دیکھ کر پولیس افسران بھی حیران ہیں۔ پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان کا ایڈمٹ کارڈ جاری ہونے کے بعد سے یہ ایڈمت کارڈ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

واضح ہو کہ یہ فارم مشہور فلمی اداکارہ سنی لیون کے نام پر بھرا گیا تھا۔ ایڈمٹ کارڈ میں سنی لیون کی تصویر بھی شامل ہے۔ اس فارم میں خط و کتابت کے لیے ایک پتہ ممبئی اور ایک پتہ کاس گنج کا دیا گیا ہے۔ اس ایڈمٹ کارڈ میں پن کوڈ 210423 بھی دیا گیا ہے۔ وہیں والد کا نام جورجگی اور والدہ کا نام دارمی لکھا گیا ہے۔ جبکہ آدھار نمبر 351334673887 بھرا ہوا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ اس میں جنس میل بھرا گیا ہے۔ بھرے گیے فارم کے ساتھ سنی لیون کے نام پر پولیس بھرتی امتحان کا ایڈمٹ کارڈ بھی وائرل ہو رہا ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر 12258574 ہے۔ اس ایڈمٹ کارڈ میں امتحان کا مرکز سون شری اسمارک بالیکا مہا ودیالیہ، منڈی بازار تروا قنوج پن کوڈ 209732 لکھا گیا ہے۔ امتحانی کوڈ 51010 دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس ایڈمٹ کارڈ کو دیکھ کر ہر کوئی حیران ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس ایڈمٹ کارڈ اور درخواست فارم کی توثیق نہیں کرتا ہے۔ قنوج کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اشوک کمار نے بتایا کہ ایڈمٹ کارڈ میں ترمیم کی گئی ہے۔ کیس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ جو بھی ایسی حرکت کیا ہے اس پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.