ETV Bharat / entertainment

بالی ووڈ ہدایتکار سورج بڑجاتیا کے فلموں نے شائقین کے دل جیت لئے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 22, 2024, 10:54 PM IST

Sooraj Barjatya's birthday فیملی ڈرامہ اور آپسی رشتوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو بڑے پردے پر سجانے والے مشہور ہدایتکار سورج برجاتیا کی آج 59 ویں سالگرہ ہے۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر آج ہم ان کی کامیاب ترین 5 فلموں کا ذکر کریں گے

Sooraj Barjatya
ہدایتکار سورج بڑجاتیا

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز سورج برجاتیا آج 59 برس کے ہوگئے۔ 22 فروری 1965 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے سورج برجاتیا نے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم 'میں نے پیار کیا' سے کیا۔محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔

سال 1994 میں سورج برجاتیا نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کے ساتھ 'ہم آپ کے ہیں کون' بنائی۔ اس فلم میں سلمان کے مقابل مادھوری دکشت تھیں۔ خاندانی پس منظر پر مبنی اس فلم میں سلمان اور مادھوری کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا۔ اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور اب تک کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک بن گئی۔
سال 1999 میں، سورج برجاتیا نے ایک اور کامیاب فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں' کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم میں سلمان خان، سیف علی خان، موہنیش بہل، تبو، سونالی بیندرے اور کرشمہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ خاندانی پس منظر پر مبنی یہ ملٹی اسٹارر فلم بھی سپرہٹ ثابت ہوئی۔
سال 2003 میں، سورج برجاتیا نے 'میں پریم کی دیوانی ہوں' کی ہدایت کاری کی۔ یہ فلم ان کے دادا تاراچند بڈجاتیا کے بینر راج شری پروڈکشن کے تحت بنی 'چتچور' کا ریمیک تھا۔'میں پریم کی دیوانی ہوں' میں ریتک روشن، ابھیشیک بچن اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، لیکن یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔

سال 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم 'وواہ' سورج برجاتیا کے کیرئیر کی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں شاہد کپور اور امریتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم کے بعد سورج برجاتیا نے فلموں کی ہدایت کاری بند کر دی۔

سال2007 میں سورج برجاتیا نے سونو سود اور ایشا کوپیکر کے ساتھ 'ایک وواہ ایسا بھی' بنائی۔ یہ فلم بھی راج شری بینر تلے بنی فلم 'تپسیا' کا ریمیک تھی، تاہم یہ فلم تپسیا' جیسی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔ سورج برجاتیا تقریباً آٹھ سال بعد ایک بار پھر فلم ڈائریکشن کے میدان میں اترے ہیں۔

سورج برجاتیا نے 2015 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کے ساتھ فلم 'پریم رتن دھن پایو' بنائی تھی۔ فلم میں سلمان خان اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ فلم نے 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔سال 2022 میں سورج برجاتیا نے امیتابھ بچن، ڈینی، انوپم کھیر، پرینیتی چوپڑا جیسے ستاروں کے ساتھ فلم اونچائی بنائی۔ سورج برجاتیا ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.