ETV Bharat / entertainment

پوجا بھٹ ہمہ جہت صلاحیت کی مالک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 1:11 PM IST

Pooja Bhatt Birthday: پوجا بھٹ نے اپنے کریئر کا آغاز محض 17 برس کی عمر میں اپنے والد کی ٹیلی فلم 'ڈیڈی' سے کیا تھا۔ یہ فلم ایک شرابی باپ اور اس کی بیٹی کے رشتے پر مبنی تھی۔ اس فلم میں شرابی باپ کا رول انوپم کھیر نے ادا کیا تھا۔ پوجا نے اپنی پہلی ہی فلم میں ادکاری کا لوہا منوایا۔ اس فلم کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔

Pooja Bhatt Birthday
ہمہ جہت صلاحیت کی مالک ہیں پوجا بھٹ

ممبئی: ہمہ جہت صلاحیت کی مالک پوجا بھٹ نے نہ صرف ادکاری میں شہرت حاصل کی بلکہ فلمسازی اور ہدایت کاری میں بھی اپنی بہترین صلاحیت سے شائقین کو اپنا دیوانہ بنالیا۔ پوجا بھٹ کی پیدائش 24 فروری 1972 کو ممبئی میں ہوئی۔ وہ ہندی فلموں کے معروف ڈائریکٹر و پروڈیوسر مہیش بھٹ کی صاحب زادی ہیں۔

پوجا بھٹ نے اپنے کیرئر کا آغاز محض 17برس کی عمر میں اپنے والد کی ٹیلی فلم ’ڈیڈی‘ سے کیا تھا۔ یہ فلم ایک شرابی باپ اور اس کی بیٹی کے رشتے پر مبنی تھی۔ اس فلم میں شرابی باپ کا رول انوپم کھیر نے ادا کیا تھا۔ پوجا نے اپنی پہلی ہی فلم میں ادکاری کا لوہا منوایا۔ اس فلم کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔

پوجا بھٹ کو فلموں میں اصل شناخت فلم ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘ سے ملی۔ یہ فلم آسکر وننگ فلم ’اٹ ہپینڈ ون نائٹ‘ کا ری میک تھی۔ یہ فلم پوجا کے کیریر کی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ مہیش بھٹ کی ہدایت کاری والی اس فلم میں پوجا کے اپوزٹ عامر خان تھے۔ اس فلم کے لئے پوجا بھٹ کو بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سال 1991 میں پوجا بھٹ کی دیگر فلم ’سڑک‘ ریلیز ہوئی۔ یہ فلم بھی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ یہ فلم بھی ان کے والد مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بنی تھی۔ اس فلم میں کے ہیرو کا کردار سنجے دت نے ادا کیا تھا۔ سال 1992 میں ان کی ایک اور ٹیلی فلم پھر تیری کہانی یاد آئی ریلیز ہوئی۔ اس فلم کو بھی ناظرین نے کافی پسند کیا۔

سال 1992 سے 1996 کے درمیان پوجا نے بے شمار فلموں میں کام کیا جن میں تڑی پار، چور اور چاند، ناراض، گنہگار، چاہت، ہم دونوں جیسی فلمیں شامل ہیں۔ یہ سبھی فلمیں سلور اسکرین پر اپنا اثر چھوڑنے میں ناکام رہیں۔

سال 1997 میں پوجا نے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھے۔ بطور فلمسازی اپنی پہلی فلم تمنا میں پوجا نے اداکاری بھی کی تھی۔ اس فلم کے ذریعہ انہوں نے ایک ایسے مخنث (ہیجڑے) کی زندگی کی ایسی کہانی پیش کی جو سماج کی تمام مخالفت کے باوجود ایک یتیم لڑکی کی پرورش کرتا ہے۔ حالانکہ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر کچھ خاص کامیاب نہیں ہوئی لیکن فلم ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ فلم پوجا بھٹ کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔

سال 1998 میں پوجا نے زخم اور دشمن جیسے سپر ہٹ فلموں کی فلمسازی کی۔ زخم کے ذریعہ پوجا نے اجودھیا میں رونما ہوئے واقعات کے بعد ممبئی میں پھوٹے فسادات کے دوران ایک کنبے کی کہانی سلور اسکرین پر پیش کی تھی۔ اس فلم میں پوجا کی سنجیدہ اداکاری کا الگ ہی رنگ دیکھنے کو ملا۔

یہ بھی پڑھیں: گوہر خان اور عرفی جاوید نے پوجا بھٹ کی تعریف کی

سال 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم پاپ کے ذریعہ پوجا بھٹ نے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھا۔ سال 2012 میں جسم۔2 کے ذریعہ پوجا بھٹ نے سنی لیونی کو بالی وڈ میں متعارف کرایا۔ پوجا بھٹ ان دنوں فلمی صنعت میں بطور فلمساز سرگرم ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.