دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2024: فاتحین کی فہرست پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 3:38 PM IST

Dadasaheb Phalke Awards 2024

Dadasaheb Phalke Awards 2024: دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2024 پر شاہ رخ خان کی فلم 'جوان' اور سندیپ ریڈی کی فلم 'اینیمل' کا غلبہ رہا۔ دونوں فلموں نے دو دو ایوارڈ جیتے ہیں۔ آئیے اس ایوارڈ کی فاتح فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں

ممبئی: فلم انڈسٹری کے باوقار ایوارڈز میں سے ایک، دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2024، 20 فروری کو ممبئی میں منعقد ہوا۔ اس خاص موقع پر شاہ رخ خان، نینتھارا، انیل کپور، کرینہ کپور خان، سندیپ ریڈی، رانی مکھرجی، شاہد کپور سمیت کئی مشہور شخصیات موجود رہے۔ اس ایوارڈ تقریب میں شاہ رخ کی فلم 'جوان' اور رنبیر کپور کی فلم 'اینیمل' کو ٹاپ آرڈر اعزازات ملے۔ جبکہ وکی کوشل کی فلم سیم بہادر کو خصوصی ٹائٹل سے نوازا گیا۔

وکی کوشل نے دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایوارڈز 2024 میں فلم 'سیم بہادر' میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکار (کریٹکس) کا ایوارڈ جیتا۔ اداکار اس ایوارڈ میں شرکت نہیں کر سکے لیکن انہوں نے اس اعزاز کے لیے ایک خصوصی ویڈیو پیغام بھیجا جس میں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

فاتحین کی فہرست

بہترین اداکار - شاہ رخ خان (جوان)

بہترین اداکارہ - نینتھارا (جوان)

منفی کردار میں بہترین اداکار - بوبی دیول (اینیمل)

بہترین اداکار (کرٹکس) - وکی کوشل (سیم بہادر)

بہترین ہدایت کار - سندیپ ریڈی وانگا (اینیمل)

بہترین میوزک ڈائریکٹر - انیرودھ روی چندر

بہترین پلے بیک سنگر میل - ورون جین

بہترین پلے بیک گلوکارہ - شلپا راؤ

کرٹکس ویب سیریز میں بہترین اداکارہ - کرشمہ تنّا (اسکوپ)

موسیقی کی صنعت میں شاندار کنٹربیوشن - کے۔ جے۔ یسوداس

فلم انڈسٹری میں شاندار کنٹربیوشن - موشومی چٹرجی

ٹیلی ویژن سیریز آف دی ایئر - غم ہیں کسی کے پیار میں

ٹیلی ویژن سیریز میں بہترین اداکار - نیل بھٹ

ٹیلی ویژن سیریز میں بہترین اداکارہ - روپالی گانگولی

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.