ETV Bharat / entertainment

کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کو بنایا شریک حیات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 4:22 PM IST

Shoaib Malik Married سابق کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو طلاق دیے بغیر پاکستانی طلاق یافتہ اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی۔

Cricketer Shoaib Malik married actress Sana Javed
کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کو بنایا شریک حیات

حیدرآباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے طلاق کے چرچے کے درمیان دوسری شادی کرلی۔ اس بار شعیب نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کو اپنی شریک حیات بنایا ہے۔ شعیب اور ثناء نے 20 جنوری کو سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ شعیب ثناء کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور ان کے مداح انہیں شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

خود سے 11 سال چھوٹی لڑکی سے شادی کی

41 سالہ شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی ہے، جو ان سے 11 سال چھوٹی ہیں۔ 30 سالہ پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید 25 مارچ 1993 کو جدہ، سعودی عرب میں پیدا ہوئیں۔ اداکارہ کے خاندان کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے۔ اداکارہ نے کراچی یونیورسٹی سے گریجویشن کی ہے۔ ثناء 2012 سے اداکاری کی دنیا سے منسلک ہیں۔

طلاق شدہ ہیں شعیب کی نئی بیوی

غور طلب ہو کہ یہ ثناء کی پہلی شادی نہیں ہے۔ اس سے قبل سال 2020 میں اداکارہ نے پاکستانی گلوکار، نغمہ نگار اور فلم پروڈیوسر عمیر جسوال سے شادی کی تھی، جہاں شادی کے تین سال بعد 2023 میں انہوں نے طلاق لے لی تھی۔ اس کے بعد اداکارہ نے نہایت ہی خاموشی سے شعیب کو ڈیٹ کرتی رہیں اور آج دونوں نے شادی کر لی۔

ثناء جاوید کے کیریئر پر ایک نظر

ثناء نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور پھر کئی اشتہارات میں کام کیا۔ سال 2012 میں ثناء نے سیریل 'میرا پہلا پیار' میں معاون کردار ادا کیا۔ اسی سال اداکارہ کو شو 'شہرِ جات' میں ایک چھوٹے سے کردار میں دیکھا گیا۔ سال 2016 میں ثناء نے ہم ٹی وی کے رومانوی ڈرامے 'ذرا یاد کر' میں زاہد احمد اور یمنا زیدی کے مدمقابل منفی کردار ادا کیا، جس سے انہوں نے گھر گھر پہچان بنایا۔

فلموں میں یہاں ملا پہلا موقع

سال 2017 میں ثناء نے سوشل کامیڈی فلم 'مہرونیسا وی لو یو' سے لالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس فلم میں وہ اداکار دانش تیمور کے مدمقابل نظر آئیں۔ اسی سال انہوں نے اداکار بلال اشرف کے ساتھ فلم 'رنگریجا' میں کام کیا۔ اس کے بعد ثناء کو رومانوی ڈرامہ فلم 'خانی' میں خانی کے کردار سے بڑی پہچان ملی۔

سال 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم 'رسوائی' میں ثناء نے ریپ سروائیور کا شاندار کردار ادا کیا تھا، جس کے لیے انہیں کافی پذیرائی ملی تھی۔ ساتھ ہی اس کردار کے لیے اداکارہ کو بہترین ٹیلی ویژن اداکارہ نقاد کا پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈ ملا۔

سال 2020 میں انہیں رمضان کے خصوصی ریئلٹی شو 'جیتو پاکستان لیگ' میں ٹیم اسلام آباد ڈریگن کا کپتان منتخب کیا گیا۔ سال 2021 میں اداکارہ نے فلم 'ڈنک' میں یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کیا، جو اپنے پروفیسر پر ریپ کا جھوٹا الزام لگاتی ہے۔ اس فلم کو منفی پذیرائی ملی، تاہم اداکارہ کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

ثناء نے اپنے 12 سالہ فلمی کیریئر میں 24 فلموں اور 4 میوزک ویڈیوز میں کام کیا۔ اداکارہ کو میوزک ویڈیوز 'خیر منگدا' (2015)، 'قبول ہے'، 'تیری بینا' (2017) اور 'ہمیں پیار ہے پاکستان سے' (2018) میں دیکھا گیا تھا۔ 'خیر منگدا' اور 'ہمیں پیار ہے پاکستان سے' کو مقبول پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

ثناء جاوید نے یہ ایوارڈ حاصل کیے

سال 2019 میں ثناء کو فلم 'خانی' کے لیے لَکس اسٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ پاپولر اور بہترین اداکارہ ناقدین کی دو کیٹیگریز میں نامزدگی ملی۔ اس کے ساتھ ہی سال 2020 میں ثناء نے پیسا ایوارڈز میں فلم 'رسوائی' کے لیے بہترین اداکارہ کیٹکس ایوارڈ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی سال 2021 میں اداکارہ کو فلم 'رسوائی' کے لیے بہترین اداکارہ کا پیپلز چوائس ایوارڈ بھی ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.