ETV Bharat / entertainment

امیتابھ بچن لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے سرفراز - Lata Deenanath Mangeshkar Puraskar

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 25, 2024, 4:34 PM IST

amitabh-bachchan-received-lata-deenanath-mangeshkar-puraskar-award
امیتابھ بچن لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے سرفراز

لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ہر سال ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیا ہو۔

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن کو لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔منگیشکر خاندان نے لتا منگیشکر کی یاد میں سال 2022 میں لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ قائم کیا تھا۔

لتا دیناناتھ منگیشکر ایوارڈ ہر سال ایسے فرد کو دیا جاتا ہے جس نے ملک، اس کے لوگوں اور معاشرے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیا ہو۔ سب سے پہلے یہ ایوارڈ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیا گیا۔ اس کے بعد 2023 میں یہ اعزاز لتا منگیشکر کی بہن آشا بھونسلے کو دیا گیا۔
امیتابھ بچن کو یہ اعزاز 24 اپریل کو لتا منگیشکر کے والد اور موسیقی کے لیجنڈ دینا ناتھ منگیشکر کے میموریل ڈے پر دیا گیا۔اس موقع پر امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کے والد اور معروف شاعر ہری ونش رائے بچن نے لتا منگیشکر کی آواز کا موازنہ 'شہد' سے کیا تھا۔ 'میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ ملا۔ میں نے خود کو کبھی اس قابل نہیں سمجھا، لیکن ہردیناتھ جی نے بہت کوشش کی تاکہ میں یہاں آسکوں۔ انہوں نے مجھے پچھلے سال بھی اس تقریب میں مدعو کیا تھا لیکن میں نہیں آ سکا۔

مزید پڑھیں: 'ملک، منگیشکر خاندان کا مقروض رہے گا'

اس کے علاوہ مشہور موسیقار اے آر رحمان کو ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ کئی دہائیوں کے تک رحمان نے لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کے ساتھ کئی گانوں پر کام کیا ہیں۔دریں اثنا، مراٹھی مصنف منجیری پھڈکے نے ادب میں ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر پراسکر حاصل کیا۔ اداکار رندیپ ہڈا، جنہوں نے حال ہی میں 'سواتنتریہ ویر ساورکر' میں کام کیا، کو بہترین فلم پروڈکشن اور اداکار کے لیے وشیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.