ETV Bharat / entertainment

اداکار رتوراج سنگھ کا انتقال، شاہ رخ خان سے تھی خاصی دوستی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 1:15 PM IST

Rituraj Singh Passed Away: مشہور ٹی وی شو انوپما میں کام کرنے والے اداکار رتوراج سنگھ انتقال کر گیے۔ اداکار کا انتقال 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

Rituraj Singh Passed Away
اداکار رتوراج سنگھ کا انتقال

ممبئی: بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کرنے والے معروف ٹی وی چہرے اور اداکار رتوراج سنگھ انتقال کرگئے۔ اداکار کا انتقال 59 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ اداکار نے آج 20 فروری کو آخری سانس لی۔ اداکار کو کئی مشہور ٹی وی شوز میں دیکھا گیا۔ جن میں 'اپنی بات، جیوتی، ہٹلر دیدی، شپت، واریر ہائی، آہٹ، عدالت، دیا اور باتی' جیسے شوز شامل ہیں۔ ساتھ ہی رتوراج سنگھ نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ڈر اور بازیگر میں بھی کام کیا تھا۔

اداکار رتوراج سنگھ کا انتقال
اداکار رتوراج سنگھ کا انتقال

مداحوں میں سوگ کی لہر

یہ حیرت انگیز خبر ٹی وی اور بالی ووڈ میں تیزی سے پھیل گئی ہے۔ ساتھ ہی اداکار کے مداح سوشل میڈیا پر ان کے انتقال پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ہم پہلے ہی دل کا دورہ پڑنے سے کئی فنکاروں کو کھو چکے ہیں اور آج رتوراج سنگھ بھی ہم سے رخصت ہو گئے۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا، کہ وہ ٹی وی شو انوپما میں کام کر رہے تھے، ٹریک ابھی چل رہا تھا۔

اداکار رتوراج سنگھ کا انتقال، شاہ رخ خان سے تھی خاصی دوستی
اداکار رتوراج سنگھ کا انتقال، شاہ رخ خان سے تھی خاصی دوستی

شاہ رخ خان سے تھی اچھی دوستی

رتوراج سنگھ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے خاص دوست تھے اور انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں میں شاہ رخ کے ساتھ تھیٹر اور شوز میں کام کیا تھا۔ رتوراج سنگھ نے شاہ رخ خان کو ان کی آخری سالگرہ (2 نومبر 2022) پر مبارکباد دی تھی اور ان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں شاہ رخ خان کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہوگی۔ یہ تصویر ایک شو کی ہے، جس میں رتوراج سنگھ اور شاہ رخ ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔

شاہ رخ خان اور رتوراج سنگھ گہرے دوست تھے اور رتوراج نے ایک بار کہا تھا کہ جو بھی شرط ہو، شاہ رخ خان ان سے ملنے ضرور آئیں گے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ رتوراج بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے قریبی دوست تھے۔ شاہ رخ اور رتوراج نے بیری جان کے ایکٹنگ اسکول سے ایک ساتھ اداکاری سیکھی، دونوں اداکار بننا چاہتے تھے۔ دونوں تھیٹر ایکشن گروپ کا حصہ تھے۔

دونوں نے اپنے ابتدائی دن دہلی میں گزارے اور گہرے دوست بن گئے۔ غور طلب ہو کہ شاہ رخ اور رتوراج ایک ہی عمر کے تھے لیکن شاہ رخ نے رتوراج کے تھیٹر میں آنے کے 5 سال بعد یہاں انٹری لی۔ شاہ رخ اور رتوراج لنگوٹیا دوست تھے اور دونوں نے کئی بار ایک دوسرے کے کپڑے بدل کے بھی پہنے تھے۔ ساتھ ہی، اسٹار بننے کے بعد بھی شاہ رخ نے رتوراج کو نہیں چھوڑا اور انہیں اپنی وینٹی وین میں بلاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

رتوراج دہلی میں شاہ رخ کے گھر بھی جاتے تھے اور وہاں شاہ رخ کی ماں کا تیار کردہ کھانا کھاتے تھے۔ وہیں شاہ رخ کی ماں کی موت کے وقت رتوراج بھی مضبوطی سے اداکار کے ساتھ کھڑے تھے۔ تھیٹر کے دوران رتوراج کو معلوم تھا کہ وہ گوری خان سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں اس لیے وہ شاہ رخ خان کو تنگ بھی کرتے تھے۔ شاہ رخ نے رتوراج سے کہا تھا کہ وہ واقعی گوری خان سے محبت کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.