ETV Bharat / entertainment

شادی پر ٹرول کرنے والوں کو عبدو روزیک کا جواب، کہا بہت چھوٹی سوچ کے لوگ ہیں - Abdu Rozik

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 8:00 PM IST

دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے گلوکار عبدو روزیک نے حال ہی میں اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ تاہم ٹرولرز نے انہیں ان کے قد کو لیکر کافی ٹرول کیا۔ جس کے بعد عبدو روزیک نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ABDU ROZIK
ٹرولرز پر عبد روزیک کا ردعمل (Photo: Etv Bharat)

ممبئی: رئیلٹی شو بگ باس 16 کے مدمقابل اور دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے گلوکار عبدو روزیک نے حال ہی میں منگنی کی ہے۔ جس کی ایک جھلک انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ منگنی کی پوسٹ پر کئی لوگوں نے عبدو روزیک کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے لیکن ساتھ ہی کئی لوگوں نے انہیں ان کے قد کو لیکر ٹرول بھی کیا۔ جس کے بعد عبدو روزیک نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

عبدو روزیک نے ٹرولرز کو جواب دیا

عبدو روزیک نے ایک آفیشیل بیان جاری کیا ہے جس میں ان کی منگنی پر انہیں ٹرول کرنے والوں پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ منگل کو بگ باس 16 فیم گلوکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ٹرولرز سے کچھ رحم دلی دکھانے کی درخواست کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ان کا صرف اس لیے مذاق اڑا رہے ہیں کیونکہ ان کا قد چھوٹا ہے پھر بھی وہ شادی کر رہے ہیں۔

منفی تبصرے ملنا افسوسناک ہے

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عبدو روزیک نے کیپشن لکھا کہ "ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے مبارکباد دی اور ہمارے لیے نیک خواہشات بھیجیں۔ لیکن اچھی خبر کے علاوہ مجھے کئی برے تبصرے بھی موصول ہوئے۔ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جو لوگ منفی تبصرے کر رہے ہیں وہ تھوڑا مہربانی کا مظاہرہ کریں۔ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ امیرہ اور اس کے گھر والے بھی یہ سب پڑھ رہے ہیں۔"

عبدو روزیک نے مزید لکھا کہ "میں یقین نہیں کر سکتا کہ میرا مذاق صرف اس لیے بنایا جا رہا ہے کہ میں چھوٹا ہوں اور میں شادی کرنے جا رہا ہوں۔ لیکن دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو نہ سن سکتے ہیں، نہ دیکھ سکتے ہیں، جو معذور ہیں لیکن پھر بھی اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کر رہے ہیں۔ لیکن صرف قد کو لیکر مذاق بنانا کافی افسوسناک ہے۔ میں بہت خوش ہوں اور مجھے نہیں لگتا کہ اس سے زیادہ اہم کوئی چیز ہو سکتی ہے۔ براہ کرم ایک دوسرے کا احترام کریں اور ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کریں۔ بہت سے خاندان ایسے ہیں جن کے بچے کسی نہ کسی طرح معذور ہیں اور وہ انہیں چھپاتے رہتے ہیں، ایسا کرنا غلط ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.