ETV Bharat / business

جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے، ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 4:14 PM IST

Jeff Bezos Overtaken Elon Musk: بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ بیزوس کی مجموعی مالیت 200 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ مسک کی مالیت 198 بلین ڈالر ہے۔

Jeff Bezos Overtaken Elon Musk
ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

واشنگٹن: ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے پیر کو بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں ایلون مسک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر اپنا مقام بنا لیا ہے۔ ٹریکر کے مطابق بیزوس کی مجموعی مالیت $200 بلین ہے، جنہوں نے ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے $198 بلین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

غور طلب ہو کہ ایلون مسک جو ایکس (ٹویٹر) اور اسپیس ایکس(SpaceX) کے سربراہ بھی ہیں، ان کو اپنی دولت میں 30 بلین ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے کیونکہ حالیہ مہینوں میں ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 25 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی پریشانیوں میں اس وقت اضافہ ہوا، جب جنوری میں ایک عدالت نے ان کے بہت بڑے ٹیسلا معاوضے کے معاہدے کو منسوخ کرنے کی منظوری دے دی تھی، جس کی مالیت $55.8 بلین تھی۔

Jeff Bezos Overtaken Elon Musk
ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

جیف بیزوس جو کہ اب ایمیزون نہیں چلاتے ہیں، اس دوران انہوں نے ای کامرس کے بڑھتے ہوئے اسٹاک کی قیمتوں سے فائدہ اٹھایا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے 8.5 بلین ڈالر کا اسٹاک فروخت کیا تھا، جو کہ کمپنی کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لگژری گروپ ایل وی ایم ایچ کے فرانسیسی سی ای او، برنارڈ ارنولٹ دنیا کے امیر ترین افراد کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں، جن کی مالیت 197 بلین ڈالر ہے۔ وہیں بھارتی نژاد ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی بالترتیب 11ویں اور 12ویں نمبر پر ہیں۔ امبانی کی کل دولت 115 بلین امریکی ڈالر ہے جبکہ اڈانی کی 104 بلین امریکی ڈالر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.