ETV Bharat / business

بی ایس ایل ای سروسز کا منافع 7.95 کروڑ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 13, 2024, 7:34 PM IST

کمپنی کے چیئرمین شیکھر اگروال نے کہا، "ہم آئی پی او کے ذریعے این ایس ای اور بی ایس ای پر بی ایل ایس ای- سروسز کے حصص کی کامیاب لاسٹنگ کا اعلان کرکے بہت پرجوش ہیں۔یہ ای گورننس، بزنس کرسپانڈنٹ اور اسسٹڈ ای سروسز سیکٹر میں تکنیکی اور خدمات کی بہتری کی طرف ہمارے سفر میں یہ ایک اہم کامیابی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: بی ایل ایس ای سروسز لمیٹڈ نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 7.95 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسیِ مدت میں اسے 12.06 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں، کمپنی نے کہا کہ دسمبر 2023 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں اس کی آپریٹنگ آمدنی 71.65 کروڑ روپے رہی، جب کہ گزشتہ مالی سال کی اسیِ مدت میں یہ رقم 69.07 کروڑ روپے تھی۔ اس طرح اس میں 3.74 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کارکردگی پر کمپنی کے چیئرمین شیکھر اگروال نے کہا، "ہم آئی پی او کے ذریعے این ایس ای اور بی ایس ای پر بی ایل ایس ای- سروسز کے حصص کی کامیاب لاسٹنگ کا اعلان کرکے بہت پرجوش ہیں۔یہ ای گورننس، بزنس کرسپانڈنٹ اور اسسٹڈ ای سروسز سیکٹر میں تکنیکی اور خدمات کی بہتری کی طرف ہمارے سفر میں یہ ایک اہم کامیابی ہے۔اس آئی پی او نے نامیاتی اور غیر نامیاتی ترقی کے دونوں مواقع کے لیے مقرر کردہ 310 کروڑ روپے کامیابی کے ساتھ جمع کئے ہیں۔ "یہ ہمارے وژن اور ہماری مضبوط ترقی کی حکمت عملی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو اجاگر کرتا ہے۔"

مزید پڑھیں: ایمیزون نے 46 شہروں میں پھولوں کے گلدستوں کی پیش کش کی

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.