ETV Bharat / bharat

جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائےگی: راہل گاندھی - Rahul Gandhi on IT Notices

author img

By PTI

Published : Mar 30, 2024, 8:57 AM IST

ملک کی سب سے قدیم کانگریس پارٹی کو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں کانگریس کو ایک کروڑ سے زائد روپے ادا کرنے کو کہا گیا ہے۔ جس کے خلاف راجستھان میں کانگریس احتجاج کرے گی۔

Rahul Gandhi on IT Notices
Rahul Gandhi on IT Notices

دہلی: کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ اسے محکمہ انکم ٹیکس سے تازہ نوٹس موصول ہوا ہے، جس میں اس سے 1,823.08 کروڑ روپے ادا کرنے کو کہا گیا ہے، اور حکمراں بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ لوک سبھا انتخابات سے قبل اپوزیشن پارٹی کو مالی طور پر معذور کرنے کے لیے "ٹیکس دہشت گردی" میں ملوث ہے۔ پارٹی کے مرکزی بینک کھاتوں کو گزشتہ ماہ 210 کروڑ روپے کے انکم ٹیکس کی مانگ پر منجمد کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین آئی ٹی نوٹس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے انتباہ دیا کہ یہ ان کی ضمانت ہوگی کہ جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ایسی سخت کارروائی کی جائے گی کہ کوئی بھی اس طرح کے سیاسی انتقام کا سہارا لینے کی ہمت نہیں کرے گا۔ . سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے ہندی میں کہا کہ"جب حکومت بدلے گی، تو 'جمہوریت کی عصمت دری' کرنے والوں کے خلاف ضرور کارروائی کی جائے گی! اور ایسی کارروائی کی جائے گی کہ یہ سب دوبارہ کرنے کی کوئی ہمت نہیں کرے گا۔ یہ میری ضمانت ہے''۔

قبل ازیں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ساتھ دہلی میں اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے خزانچی اجے ماکن نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی انکم ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔ جے رام رمیش نے الزام عائد کیا کہ "انتخابی بانڈز گھوٹالے" کے ذریعے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 8,200 کروڑ روپے اکٹھے کیے ہیں اور "پری پیڈ، پوسٹ پیڈ، پوسٹ چھاپہ رشوت اور شیل کمپنیوں" کا راستہ استعمال کیا ہے۔

راجستھان کانگریس آج ریاست کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرس پر انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹس اور پارٹی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف احتجاج کرے گی۔ راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سوارنم چترویدی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت ملک میں جمہوریت اور جمہوری نظام پر مسلسل حملہ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر کھرگے، سونیا اور راہل کا مودی حکومت پر حملہ

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو راجستھان کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرز پر ضلع کانگریس کمیٹیوں کے ذریعہ عوامی مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کے تمام سینئر قائدین، عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ایک منصوبہ بند سازش کے ایک حصے کے طور پر کانگریس پارٹی کے بینک کھاتوں کو منجمد کر دیا گیا تھا اور اب محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے اس کے خلاف غیر جمہوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ انکم ٹیکس نے کانگریس کو 1,823.08 کروڑ روپے ادا کرنے کو کہا ہے۔ یہ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ کانگریس عام انتخابات میں طاقت کے ساتھ حصہ نہ لے سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.