ETV Bharat / bharat

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 8:22 PM IST

سات مرحلوں میں ہونگے عام انتخابات، پہلا مرحلہ 19 اپریل، دوسرا مرحلہ 26 اپریل، نتائج 4 جون کو، جموں و کشمیر:پانچ لوک سبھا سیٹوں کے لیے پانچ مرحلوں میں انتخابات، اقتدار میں آنے پر پانچ ضمانتوں کو نافذ کریں گے، کھرگے جیسی آج دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں کے لیے دیکھیں ای ٹی وی بھارت نیوز ٹائم

دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر
دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

حیدرآباد: دن بھر کی عالمی و قومی اہم خبروں پر ایک نظر

  • الیکشن کمیشن آف انڈیا نے لوک سبھا انتخابات اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گےجبکہ انتخابی نتائج 4 جون کو آئیں گے۔
  • پہلا مرحلہ 19 اپریل، دوسرا 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی، ساتواں مرحلہ 1 جون کو گا۔
  • الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جن چار ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونگے وہ اوڈیشہ، آندھرا پردیش، سکم اور اروناچل پردیش ہیں۔
  • جموں و کشمیر کی پانچ لوک سبھا سیٹوں کے لیے پانچ مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ ریاست میں ووٹنگ 19 اپریل، 26 اپریل، 7 مئی، 13 مئی اور 20 مئی کو ہوگی۔ نتائج 4 جون کو آئیں گے۔
  • جموں و کشمیر میں بیک وقت لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کرانے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ اگرچہ سیاسی جماعتیں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے پر منحصر تھیں، تاہم انتظامیہ کے ذمہ دار اس کے مخالف تھے، کیونکہ ان کے مطابق کم و بیش ایک ہزار امیدواروں کو سکیورٹی فراہم کرنا مشکل کام ہے۔
  • انتحابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد پی ایم مودی ٹوئٹ کیا۔انہوں نے لکھا کہ بی جے پی اور این ڈی اے انتخابات کے لئے تیار ہیں۔ مودی نے اپوزیشن کوبے سمت قرار دیا۔
  • کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اقتدار میں آنے پر پانچ ضمانتوں کو نافذ کرنے کا اعلان کیا۔کھرگے نے کہا کانگریس کی سواستھیا ادھیکار، شرم کا سمان، شہری روزگار گارنٹی، سماجی تحفظ اور سرکشیت روزگار کی ضمانتوں کو ملک بھر میں نافذ کیا جائےگا۔
  • اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سی اے اے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ اویسی نے سپریم کورٹ کے سامنے این آر سی کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ اویسی نے عدالت میں دائر درخواست میں اپیل کی ہے کہ شہریت (ترمیمی) قانون کے نفاذ کو فوری طور پر روکا جائے۔
  • عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا ہر سال 15 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اسلامو فوبیا کے لیے سوشل میڈیا کو ذمہ دار قرار دیا۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.