ETV Bharat / bharat

چوتھے مرحلے کی انتخابی مہم ختم، جانیں کتنی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی؟ - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 11:29 AM IST

Updated : May 11, 2024, 7:19 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ کس ریاست میں کتنی سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔

Lok Sabha Election 2024
لوک سبھا انتخابات 2024 (Photo: Etv Bharat)

حیدرآباد: ملک کی 18ویں لوک سبھا کے لیے عام انتخابات 2024 مرحلہ وار جاری ہیں۔ تین مراحل مکمل ہو چکے ہیں اور چوتھے مرحلے کے انتخابات پیر 13 مئی 2024 کو ہوں گے۔ اس مرحلے کے لیے انتخابی مہم آج شام ختم ہوگئی ہے۔ آج دن بھر تمام جماعتیں بھرپور طریقے سے انتخابی مہم میں مصروف رہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس مرحلے میں دس ریاستوں میں تقریباً 96 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ جس میں 1717 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ غور طلب ہے کہ مودی حکومت کے پانچ مرکزی وزیر، ایک سابق وزیر اعلیٰ، ایک اداکار اور دو کرکٹرز سمیت 1717 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

یہاں جانیے کہ کن ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات 2024 ہو رہے ہیں

لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے میں اتر پردیش سے 13، تلنگانہ سے 17، مغربی بنگال سے آٹھ، بہار سے پانچ، مہاراشٹر سے 11، مدھیہ پردیش سے آٹھ، جھارکھنڈ سے چار، اڈیشہ سے چار، آندھرا پردیش سے 25 اور جموں و کشمیر میں ایک سیٹ پر ووٹنگ ہونی ہے۔

اتر پردیش

شاہجہاں پور، پھیری، دورا، سیتا پور، مصرخ، اناؤ، فرخ آباد، اٹاوہ، قنوج، کانپور، اکبر پور، ہردوئی، کانپور اور بہرائچ

تلنگانہ

عادل آباد، پیڈا پلی، کریم نگر، نظام آباد، حیدرآباد، میدک، سکندرآباد، ملکاج گیری، چیویلا، محبوب نگر، ناگرکرنول، نلگنڈہ، بھونگیر، ورنگل، محمود آباد اور کھمم

مدھیہ پردیش

دیواس، اجین، مندسور، رتلام، دھار، اندور، کھرگون اور کھنڈوا

آندھرا پردیش

سریکاکولم، وجئے نگر، وشاکھاپٹنم، اراکو، اناکاپلی، کاکیناڑا، املاپورم، راجمنڈری، نرساپورم، ایلورو، مچھلی پٹنم، وجئے واڑہ، گنٹور، نرساراوپیٹ، باپٹلا، اونگول، نندیال، کرنول، اننت پور، ہندوپور، کڑپا، نلور، تروپتی، راجم پیٹ اور چتور

جھارکھنڈ

سنگھ بھومی، کھونٹی، لوہردگا اور پالامو

مہاراشٹر

نندربار، جلگاؤں، راور، جالنا، اورنگ آباد، ماول، پونے، شرور، احمد نگر، شرڈی اور بیڈ

بہار

دربھنگہ، اجیار پور، سمستی پور، بیگوسرائے اور مونگیر

مغربی بنگال

بہرام پور، کرشن نگر، رانا گھاٹ، بردھمان، درگاپور، آسنسول، بولپور، بردھمان پوربا اور بیر بھوم

جموں و کشمیر

سری نگر

اوڈیشہ

کالاہنڈی، نبرنگ پور، بیرہم پور اور کوراپٹ

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 11, 2024, 7:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.