ETV Bharat / bharat

عباس انصاری مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں شرکت کریں گے، سپریم کورٹ نے دی اجازت - SC on Mukhtar Ansari Fatiha

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 3:57 PM IST

سپریم کورٹ نے عباس انصاری کو اپنے مرحوم والد مختار انصاری کے لیے ہونے والی فاتحہ خوانی میں 10 جون تک شرکت کی اجازت دے دی۔

عباس انصاری کو مختار انصاری کے فاتحہ میں شرکت کی اجازت
عباس انصاری کو مختار انصاری کے فاتحہ میں شرکت کی اجازت (فوٹو: ای ٹی وی بھارت)

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز جیل میں بند ایم ایل اے عباس انصاری کو اپنے مرحوم والد مختار انصاری کی فاتحہ خوانی میں 10 جون تک شرکت کی اجازت دی۔ یہ فاتحہ خوانی غازی پور، اتر پردیش میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ سابق ایم ایل اے مختار انصاری 28 مارچ کو اتر پردیش کی باندہ جیل میں پُراسرار حالات میں انتقال کر گئے۔ بعد میں انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔ ریاستی حکومت کے مطابق ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے عباس کو 11 جون اور 12 جون کو پولیس حراست میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی بھی اجازت دی۔ بنچ نے پولس کو اس کے مطابق انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔

یوپی حکومت کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا دعویٰ

سماعت کے دوران اتر پردیش کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل (اے اے جی) گریما پرساد نے دلیل دی کہ ان کے والد کی موت کے بعد اب کوئی مذہبی رسم باقی نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ عدالتی فیصلے پر ریاستی حکومت کے وکیل نے بینچ پر زور دیا کہ وہ حکم میں ریکارڈ کرے کہ یہ کوئی نظیر نہیں ہوگی، کیونکہ ریاست میں ایک لاکھ سے زیادہ قیدی ہیں۔

  • عباس کو 9 جون سے پہلے غازی پور جیل منتقل کیا جائے

وکیل نے زور دیا کہ عدالت ایسی درخواستوں سے بھر جائے گی۔ اس پر بنچ نے کہا کہ امن و امان سے نمٹنا ریاستی حکومت کا کام ہے۔ 'ہمیں ایک لاکھ لوگوں کو یہ ریلیف دینے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔' سپریم کورٹ نے ہدایت دی کہ عباس انصاری کو 9 جون سے پہلے غازی پور جیل منتقل کیا جائے اور انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے فاتحہ خوانی میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

  • عباس کو 13 جون کو کاس گنج جیل واپس بھیجا جائے گا

درخواست گزار کو 10 جون کو شام 6 بجے غازی پور واپس لایا جائے گا اور 11 جون اور 12 جون کو صبح 9 بجے دوبارہ اس کے گھر لے جایا جائے گا۔ اس دوران انہیں خاندان اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت ہوگی۔ بنچ نے کہا کہ انصاری کو 13 جون کو واپس کاس گنج جیل بھیج دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مختار انصاری کے چلیسواں پر دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا

انتخابی ضابطہ اخلاق معاملہ: مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کی پیشگی ضمانت سپریم کورٹ سے منظور

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.