ETV Bharat / bharat

وڈودرا گجرات میں دلخراش واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: جماعت اسلامی ہند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 3:37 PM IST

Jamaat e Islami Hind۔ Boat Overturns in Vadodara۔ جماعت اسلامی ہند نے مطالبہ کیا ہے کہ وڈودرا گجرات میں دلخراش واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جماعت نے اس دلخراش واقعہ میں معصوم بچوں اور اسکولی طالبات کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

Strict action should be taken against those responsible for the heartbreaking incident in Vadodara Gujarat: Jamaat e Islami Hind

وڈودرا، گجرات: ریاست گجرات کے شہر وڈودرا کی ہرانی جھیل میں کشتی الٹنے سے 16 افراد بشمول 14 طلبہ اور ان کے 2 اساتذہ جو اسکول کے سفر پر تھے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جماعت اسلامی ہند گجرات، اس انتہائی دردناک اور دلخراش واقعہ پر تعزیت کرتی ہے۔ ارشد حسین شیخ میڈیا سیکرٹری، جماعت اسلامی ہند گجرات نے اس حادثے پر کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق اور زخمیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرات میں بڑا حادثہ، جھیل میں کشتی الٹنے سے دو ٹیچر اور تیرہ طلباء ہلاک

جمعرات کی شام تقریباً 4:30 بجے وڈودرا کے پانی گھاٹ علاقہ کے نیو سن رائز اسکول کے طلباء پکنک کے لیے ہرانی جھیل گئے تھے۔ سفر پر نکلنے والے سن رائز طلباء کی کشتی الٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 4 اساتذہ اور 23 طلباء سمیت 27 افراد سوار تھے حالانکہ اس میں صرف 16 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ اس کے علاوہ زیادہ تر لوگوں نے لائف جیکٹس بھی نہیں پہنی ہوئی تھیں۔ جس کی وجہ سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ پیش آیا۔ جماعت اسلامی ہند گجرات نے اس پر کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وڈودرا ہرانی جھیل واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور سنگین غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.