ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا چھٹے دن آسام کے مجولی پہنچی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 12:04 AM IST

راہل گاندھی
راہل گاندھی

Bharat Jodo Nyay Yatra in Assam کانگریس رہنما راہل گاندھی نے جمعہ کے روز آسام میں دنیا کے سب سے بڑے جزیرے مجولی کے لیے کشتی کے ساتھ بھارت جوڑو نیائے یاترا دوبارہ شروع کی جہاں انہوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ کو نشانہ بنایا اور منی پور میں بی جے پی پر ذمہ داریوں سے غفلت برتنے کا الزام لگایا۔

مجولی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے منی پور سے 14 جنوری کو شروع کی گئی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج سترا نگری مجولی میں داخل ہوئی۔ یاترا کے آسام پہچنے کے پہلے دن جورہاٹ میں ایک رات قیام کے بعد، وایناڈ کے رکن پارلیمنٹ جمعہ کی صبح نیمتی گھاٹ سے برہم پترا کے ذریعے مجولی کے افلا مکھ گھاٹ پہنچے۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی، پارٹی کے آسام انچارج جتیندر سنگھ، سینئر لیڈر جے رام رمیش، اے پی سی سی صدر بھوپین بورہ، ورکنگ صدر رانا گوسوامی اور کئی سینئر لیڈر اس یاترا کے دوران راہل گاندھی کے ساتھ تھے۔

غور طلب ہو کہ مجولی کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی ایک بار پھر بی جے پی پر سخت تنقید کیا، پارٹی اور آر ایس ایس کے نظریہ پر آسام کے مقامی لوگوں کی زمین، پانی اور جنگل کو چھیننے کا الزام لگایا۔ مزید انہوں نے منی پور پر ان کے موقف اور پچھلے 9 سالوں میں ناگا معاہدے کو لاگو کرنے میں ناکام رہنے کے لئے پی ایم مودی پر دوبارہ تنقید کی۔ انہوں نے بی جے پی پر منی پور کو جلانے اور ریاست میں خانہ جنگی شروع کرنے کا الزام بھی لگایا۔

راہل نے آسام کے سی ایم ہیمنت بسوا سرما کو ملک کا سب سے کرپٹ وزیراعلیٰ کہنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ قبل ازیں جورہاٹ سے پہچنے پر مجولی ضلع کانگریس یونٹ اور مقامی لوگوں نے کانگریسی رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد تمام رہنما کملا باڑی چوراہے کی طرف روانہ ہوئے، جہاں سے وہ مشہور اونیاتی سترا کا دورہ کریں گے۔

واضح ہو کہ دنیا کے سب سے بڑے دریائی جزیرے کی ثقافت اور روایت کا تجربہ کرنے کے لیے، وہاں سے کانگریس لیڈران گرمور کی طرف روانہ ہوں گے اور ایک عوامی ریلی سے خطاب کرنے کے لیے جینگرا مکھ میں رکیں گے۔ دوپہر میں کانگریس لیڈر پھر مجولی سے لکھیم پور ضلع کے ڈہکوہانہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ یاترا کے چھٹے دن کا اختتام گوگامکھ میں رات گزارنے کے ساتھ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.