ETV Bharat / bharat

ممبئی نارتھ سینٹرل سے پونم مہاجن کا ٹکٹ منسوخ، اجول نکم بی جے پی کے امیدوار ہوں گے - Lok sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 8:55 PM IST

اجول نکم
اجول نکم

بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی 15ویں فہرست جاری کی۔ بی جے پی نے پونم مہاجن کا ٹکٹ منسوخ کر دیا ہے۔ معروف وکیل اجول نکم کو ممبئی نارتھ سینٹرل سے میدان میں اتارا گیا ہے۔

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی 15ویں فہرست جاری کی۔ بی جے پی نے پونم مہاجن کا ٹکٹ منسوخ کر دیا ہے۔ وہیں دہشت گرد قصاب کو پھانسی دینے والے وکیل اجول نکم کو ممبئی نارتھ سینٹرل سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اجول نکم کا شمار ملک کے مشہور سرکاری وکیلوں میں ہوتا ہے، وہ دہشت گرد اجمل قصاب کو پھانسی، 1993 کے بم دھماکوں، گلشن کمار قتل کیس اور پرمود مہاجن قتل کیس جیسے ہائی پروفائل کیسوں میں حکومتی فریق کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

بی جے پی سے ٹکٹ ملنے کے بعد اجول نکم نے کہا کہ میں نے برسوں سے سنگین مجرموں کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ آج مجھے ایک مختلف ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ملک کا آئین اور قانون میری ترجیحات ہوں گے۔ میں دیکھوں گا کہ پارلیمنٹ میں مناسب سوالات اور موضوعات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ 100 مجرموں کو رہا کیا جا سکتا ہے، لیکن ایک بے گناہ کو سزا نہیں دی جا سکتی۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی، جے پی نڈا، دیویندر فڑنویس، باونکولے اور آشیش شیلر کا شکر گزار ہوں۔

کانگریس نے ورشا گائیکواڑ کو ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔ اب اس سیٹ پر اجول نکم بمقابلہ ورشا گائیکواڑ نظر آئیں گے۔ مجموعی طور پر اس سیٹ پر مقابلہ کافی دلچسپ ہونے جا رہا ہے۔ ممبئی نارتھ سینٹرل میں 20 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس ملک بھر میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن لانا چاہتی ہے: مودی

بی جے پی نے ہفتہ کو لوک سبھا امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ اس فہرست میں بی جے پی نے صرف اجول نکم کے نام کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو ملک کے مشہور سرکاری وکیل اجول نکم کا نام پچھلے کئی دنوں سے زیر بحث تھا۔ جس کے بعد 27 اپریل کو بی جے پی نے اجول نکم کو ممبئی نارتھ سینٹرل سیٹ سے اپنا امیدوار قرار دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.