ETV Bharat / bharat

وزراء کونسل کی میٹنگ میں ترقی یافتہ بھارت کے وژن پر تبادلہ خیال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 3, 2024, 9:28 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

Viksit Bharat 2047 vision وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی اس میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے بعد بننے والی نئی حکومت کے 100 دن کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی وزراء کونسل نے وکست بھارت ترقی یافتہ بھارت 2047 کے ویژن دستاویز اور اگلے پانچ برسوں کے لئے تفصیلی ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی اس میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے بعد بننے والی نئی حکومت کے 100 دن کے ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزراء کونسل کے اجلاس میں مئی میں نئی ​​حکومت کی تشکیل کے بعد فوری عمل درآمد کے لیے 100 روزہ ایجنڈے پر کام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا۔


ذرائع کے مطابق حکومت نے دو سال سے زیادہ کی بھرپور تیاری کے بعد ترقی یافتہ بھارت کا روڈ میپ تیار کیا ہے۔ اس میں تمام وزارتوں اور ریاستی حکومتوں، تعلیمی اداروں، صنعتی اداروں، سول سوسائٹی، سائنسی تنظیموں کے ساتھ وسیع مشاورت اور نوجوانوں کو ان کے خیالات، تجاویز اور ان پٹ کو واضح کرنے کے لیے متحرک کرنا شامل ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ روڈ میپ کی تیاری کے لیے مختلف سطحوں پر 2700 سے زائد میٹنگز، ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ بیس لاکھ سے زائد نوجوانوں کی تجاویز موصول ہوئیں۔ میٹنگ میں وزیر اعظم نے واضح کیا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا روڈ میپ سب پر مشتمل اور ہمہ گیر ہے۔


ترقی یافتہ بھارت کا روڈ میپ ایک جامع خاکہ ہے جس میں واضح طور پر قومی وژن، خواہشات، اہداف اور ایکشن پوائنٹس کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس کے اہداف میں اقتصادی ترقی، ایس ڈی جی، زندگی گزارنے میں آسانی، کاروبار کرنے میں آسانی، انفراسٹرکچر، سماجی بہبود وغیرہ جیسے شعبے شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.