ETV Bharat / bharat

بے روزگاری اور مہنگائی کا حل صرف کانگریس کے پاس ہے: پرینکا - Priyanka Gandhi on Unemployment

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 20, 2024, 6:42 PM IST

پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے ایکس پر لکھا"کانگریس کے پاس بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کا مستقل حل ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے اور کانگریس کے پاس ایسے تمام مسائل کا حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات آئین کو بچانے کی لڑائی ہے: کھڑگے

انہوں نے کہا کہ ان مسائل کا حل کانگریس کے منشور میں ہے جس میں ملک کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے 30 لاکھ سرکاری نوکریوں کے خزانے کھولنے، غریب خاندانوں کی خواتین کو ہر سال ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دینے جیسی کئی اسکیموں کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کے لیے 400 سیٹیں پار کرنا تو دور کی بات 150 سیٹیں بھی حاصل کرنا مشکل: راہل گاندھی

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کے اتحاد کو بتانے کے لیے کانگریس انڈیا الائنس کے 'کم سے کم مشترکہ پروگرام' پر غور کر رہی ہے

پرینکا گاندھی نے ٹویٹکرکے کہا "کانگریس کے پاس بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کا مستقل حل ہے۔ غریب خاندانوں کی خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے، 30 لاکھ سرکاری نوکریاں، تعلیمی قرض کی معافی، بے زمینوں کو زمین، تعلیم یافتہ کو ایک لاکھ روپے۔ پورے ملک کے نوجوانوں کو اپرنٹس شپ، ایم ایس پی کی گارنٹی، کسانوں کے قرض کی معافی اور اس طرح کے تمام اعلانات کی طرف امید کے ساتھ لوگ کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.