ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری - Lok sabha election 2024

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 29, 2024, 2:58 PM IST

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری
لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے پیر کو چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے دہلی میں کل 57 پارلیمانی حلقوں میں انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نئی دہلی: عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں قومی دارالحکومت دہلی کی سات، ہریانہ کی دس، اتر پردیش کی 14، بہار کی آٹھ، جھارکھنڈ کی چار، اڈیشہ کی چھ اور مغربی بنگال کی آٹھ نشستوں پر 25 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان نشستوں پر نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 مئی ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 مئی کو ہوگی اور 9 مئی تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں دہلی کی چاندنی چوک، شمال مشرقی دہلی، مشرقی دہلی، نئی دہلی، شمال مغربی دہلی، (ایس سی)، مغربی دہلی اور جنوبی دہلی، ہریانہ میں امبالا (ایس سی)، کروکشیتر، سرسا (ایس سی)، حصار، کرنال، سونی پت، روہتک، بھیوانی مہیندر گڑھ، گڑگاؤں اور فرید آباد۔

اترپردیش میں سلطان پور، پرتاپ گڑھ، پھول پور، الہ آباد، امبیڈکر نگر، شراوستی، ڈومریا گنج، بستی، سنت کبیر نگر، لال گنج (ایس سی)، اعظم گڑھ، جونپور، مچھلی شہر (ایس سی) اور بھدوہی بہار میں بالمیکی نگر، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، شیوہر، ویشالی، گوپال گنج (ایس سی)، سیوان اور مہاراج گنج۔

جھارکھنڈ میں گرڈیہ، دھنباد، رانچی اور جمشید پور، اڈیشہ میں سمبل پور، کیونجھر، (ایس ٹی) ڈھینکانل، کٹک، پوری اور بھونیشور، مغربی بنگال میں تاملوک، کانتھی، گھاٹل، جھانڈگرام (ایس ٹی) میندن پور، پرولیا، بنکورا، بشنو پور (ایس سی) انتخابی حلقوں میں 25 مئی کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ووٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے کرناٹک کی چامراج نگر سیٹ پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا

بہار اور جھارکھنڈ کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر مقامی حالات کے مطابق شام 4 یا 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ کل سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.