ETV Bharat / bharat

ایک نئے بھارت کا قیام اور مندر اس کی علامت، موہن بھاگوت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 4:24 PM IST

Ram Mandir inaugural Speech ایودھیا میں ایک تقریب کے دوران رام للا کے افتتاح کی رسم مکمل کی گئی۔ رسومات کی تکمیل کے بعد مندر کے احاطے میں منعقدہ تقریب سے پی ایم مودی، یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے خطاب کیا۔

Ram Mandir inaugural speech
ایک نئے بھارت کا قیام اور مندر اس کی علامت: موہن بھاگوت

ایودھیا: رام مندر افتتاحی تقریب ختم ہونے کے بعد سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے احاطے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر موہن بھاگوت نے کہا کہ 'جو بھی اس دور میں رام للا کی یہاں واپسی کی تاریخ سنے گا، اس کے تمام دکھ اور درد مٹ جائیں گے، اس تاریخ میں اتنی طاقت ہے۔'

غور طلب ہو کہ ایودھیا میں ایک تقریب کے دوران رام للا کے افتتاح کی رسم مکمل کی گئی۔ رسومات کی تکمیل کے بعد مندر کے احاطے میں منعقدہ تقریب سے پی ایم مودی، یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ اور سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ "آج 500 سال بعد رام للا یہاں واپس آئے ہیں، جن کی کوششوں کی وجہ سے ہم آج یہ سنہرا دن دیکھ رہے ہیں، ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اس دور میں جو بھی رام للا کے یہاں واپس آنے کی تاریخ سنے گا، اس کے سارے دکھ اور درد مٹ جائیں گے، اس تاریخ میں اتنی طاقت ہے۔"

پی ایم مودی کے 11 دن کے سخت بھوکے رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ "مجھے معلوم ہوا کہ وزیر اعظم نے اس تقریب کے لیے اُپواس رکھا ہے۔ میری ان سے ایک پرانی شناسائی ہے اور وہ سنیاسی ہیں۔ ایودھیا میں رام للا آئے لیکن ایودھیا سے باہر کیوں گئے؟

یہ بھی پڑھیں؛

انہوں نے مزید کہا کہ ایودھیا اس شہر کا نام ہے جہاں کسی طرح کا کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہے، نہ کوئی اختلاف ہے۔ بھگوان رام 14 سال بعد واپس آئے اور اب جھگڑا ختم ہوگیا۔ اس دور میں جو بھی اس دن رام للا کے دوبارہ آنے کی تاریخ سنے گا، اس کا ہر دکھ مٹ جائے گا، پی ایم مودی نے تپسیا کی، اب ہمیں بھی تپسیا کرنی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.