ETV Bharat / bharat

مودی نے بوئنگ کے دو تاریخی اقدامات کو ملک کے نام وقف کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 10:51 PM IST

وزیر اعظم نے باضابطہ طور پر بنگلورو میں جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کیمپس کے افتتاح کا جشن بھی منایا۔

مودی
مودی

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بوئنگ سے متعلق دو تاریخی اقدامات، بوئنگ سوکنیا پروگرام اور جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی سنٹر کیمپس کو قوم کے نام وقف کیا، جس سے ملک کے ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت میں اہم پیش رفت ہوگی۔

مودی نے یہاں بوئنگ سوکنیا پروگرام کا آغاز کیا جس کا مقصد ملک بھر میں زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو ملک کے بڑھتے ہوئے ہوا بازی کے شعبے میں داخلے کے لئے مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام ہندوستان بھر کی لڑکیوں اور خواتین کو سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) کے شعبوں میں اہم مہارتیں سیکھنے اور ہوا بازی کے شعبے میں ملازمتوں کے لیے تربیت فراہم کرنے کے مواقع فراہم کرے گا۔

یہ پروگرام نوجوان لڑکیوں کے لیے ایس ٹی ای ایم کیریئر میں دلچسپی پیدا کرنے میں مدد کے لیے 150 منصوبہ بند مقامات پر ایس ٹی ای ایم لیبز بنائے گا۔ یہ پروگرام ان خواتین کو اسکالرشپ بھی فراہم کرے گا جو پائلٹ بننے کی تربیت لے رہی ہیں۔ یہ سرمایہ کاری فلائٹ ٹریننگ کورسز، سرٹیفیکیشن حاصل کرنے، سمیلیٹر ٹریننگ کے لیے فنڈنگ ​​اور کیریئر ڈویلپمنٹ پروگراموں میں معاونت کرے گا۔

وزیر اعظم نے باضابطہ طور پر بنگلورو میں جدید ترین بوئنگ انڈیا انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر کیمپس کے افتتاح کا جشن بھی منایا۔ کل 1600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے بنایا گیا، 43 ایکڑ پر محیط یہ کیمپس امریکہ سے باہر بوئنگ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے اور یہ عالمی ایرو اسپیس اور دفاعی صنعت کے لیے اگلی نسل کی مصنوعات اور خدمات پر ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کا سنگ بنیاد بنے گا۔

وزیر اعظم کے ساتھ کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت، وزیر اعلیٰ سدارامیا، قائد حزب اختلاف آر اشوک اور بوئنگ کی چیف آپریٹنگ آفیسر اسٹیفنی پوپ کے ساتھ ساتھ بوئنگ کے دیگر سینئر افسران بھی شامل ہوئے۔

بوئنگ کے چیئرمین اور سی ای او ڈیوڈ ایل کالہون نے کہا، "ہم ہندوستان کے لئے وزیر اعظم مودی کے تبدیلی کے وژن کی حمایت کرنے پر فخر اورمراعات یافتہ محسوس کررہے ہیں اور ہم ملک میں ایرو اسپیس اختراعات کو فروغ دینے کے لیے بوئنگ کیمپس کو وقف کرنے کے لئے ان کے شکر گزار ہیں۔"

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.