ETV Bharat / bharat

اس شخص نے سبزی بیچ کر حج کے لیے رقم جمع کی، بیوی کے ساتھ مقدس سفر پر روانگی کی تیاری - He sold vegetables for Haj

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 3:24 PM IST

Updated : May 9, 2024, 3:58 PM IST

اترپردیش سے عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ کے چوہدری چرن سنگھ ایئرپورٹ سے آج پرواز کرے گا جس میں 850 عازمین حج پرواز کریں گے یہ سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران 30 پروازوں کے ذریعے 8 ہزار ایک سو عازمین حج، لکھنؤ امبارکیشن پوائنٹ سے پرواز کریں گے۔

اس شخص نے سبزی بیچ کر حج کے لیے رقم جمع کی، بیوی کے ساتھ مقدس سفر پر روانگی کی تیاری
اس شخص نے سبزی بیچ کر حج کے لیے رقم جمع کی، بیوی کے ساتھ مقدس سفر پر روانگی کی تیاری ((Etv Bharat))

حج پر جانے کی لئے سبزی بیچی (ETV Bharat)

لکھنؤ: اتر پردیش سے عازمین حج کا پہلا قافلہ لکھنؤ کے چوہدری چرن سنگھ ایئرپورٹ سے آج پرواز کرے گا جس میں 850 عازمین حج پرواز کریں گے یہ سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران 30 پروازوں کے ذریعے 8 ہزار ایک سو عازمین حج، لکھنؤ امبارکیشن پوائنٹ سے پرواز کریں گے۔

عازمین حج کو دو دن قبل ہی لکھنو کے مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس میں بلایا گیا تھا ان کے قیام طعام اور دیگر تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس کی نگرانی خود حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا کر رہے ہیں اور موقعے پر پہنچ کر انہوں نے تمام انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

حج پر جانے کی لئے سبزی بیچی
حج پر جانے کی لئے سبزی بیچی (ETV Bharat)

اس موقعے پر شاہجہان پور سے حج پر جا رہے 65 برس کے بہاءالدین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 9 برس پہلے ہی حج پر جانے کے لیے پاسپورٹ بنوایا تھا اور اس سے قبل ہی انتظامات کر رہا تھا۔ بہاء الدین پیشے سے سبزی بیچنے کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں سے زمین کرائے پر لے کر سبزی اگاتے تھے اور پھر بازار میں بیچتے تھے۔

حج پر جانے کی بے انتہا خواہش تھی۔ برسوں قبل ہم نے ارادہ کیا تھا، دل کرتا تھا اڑ کر چلا جاؤں، اس کے لیے پوری شدت کے ساتھ محنت کی اور آج وہ دن آیا کہ ہم سفرِ حج پر جا رہے ہیں۔ مجھے بے حد اور بے انتہا خوشی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے جانے کا ارادہ کیا تھا لیکن کرونا کی وبا آگئی۔ اس کے بعد 60 برس سے زیادہ کے لوگوں کو جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن اس سال حج کے لیے جب درخواست دی تو اسے منظوری مل گئی۔

وہیں بریلی سے سفر حج پر جانے والے اسد بتاتے ہیں کہ یہ ایسی خوشی ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ سفر حج پر جانے کی ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے اور جب یہ خواہش مکمل ہوتی ہے تو اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔

حج پر جانے کی لئے سبزی بیچی
حج پر جانے کی لئے سبزی بیچی (ETV Bharat)

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں اگرچہ مہنگائی بہت ہے، تمام تر انتظامات کرنے ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود سفر حج پر جانے کی الگ خوشی ہوتی ہے۔ حج ہاؤس میں تمام تر انتظامات بہتر ہیں، ابھی تک کسی چیز کی کمی دیکھنے کو نہیں ملی ہے۔

حج کمیٹی کے چیئرمین محسن رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج سفر حج پر پرواز کرنے والے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حج ہاؤس پہنچ کر ہم نے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا اور عازمین حج سے بات چیت کی۔ کسی بھی قسم کی کمی نہیں نظر آئی۔ حج کمیٹی کا تمام تر عملہ عازمین حج کی خدمت کے لیے مستعد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عازمین حج کو لکھنو حج ہاوس 7 مئی کو پہونچنا ہوگا، 9 مئی کو پہلی پرواز - Haj 2024

Last Updated : May 9, 2024, 3:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.