ETV Bharat / bharat

پرینکا گاندھی ولساد، گجرات میں 27 اپریل کو ریلی سے خطاب کریں گی - Priyanka Gandhi Gujarat Visit

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 8:10 PM IST

a
a

Priyanka Gandhi To address Rally in Gujarat on 27 Aprilکانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کا گجرات کا دورہ ’’صورت‘‘ کی ناکامی کے پس منظر میں ہوا ہے جسے پارٹی نے بی جے پی کی جانب سے ’جمہوریت کا قتل‘ قرار دیا ہے ۔ پارٹی لیڈروں کو وزیر اعظم کے 'منگل سوترا کے بیان پر پرینکا گاندھی کی جانب سے ریلی میں زبردست جواب کا انتظار ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی پہلی بار گجرات کی انتخابی مہم میں شامل ہونے والی ہیں اور 27 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست میں کانگریس کے ولساد کے امیدوار اننت پٹیل کی حمایت میں ایک ریلی سے خطاب کریں گی۔ گجرات کانگریس کے سیکریٹری بی ایم سندیپ کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’ہمارے امیدوار اننت پٹیل کے پاس سیٹ جیتنے کا مضبوط امکان ہے اور پرینکا گاندھی 27 اپریل کو ولساڈ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گی جو کہ ایک قبائلی مرکز ہے۔ ‘‘

گجرات میں لوک سبھا کی 26 نشستیں ہیں۔ چونکہ صورت میں بی جے پی کے امیدوار مکیش دلال کو بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے، باقی 25 نشستوں پر 7 مئی کو ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج 4 جون کو سامنے آئیں گے۔ کانگریس نے بی جے پی کو سب سے پرانی پارٹی کے صورت کے امیدوار نیلیش کمبھانی کی نامزدگی مسترد کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور یہ خبریں گشت کر ہی ہیں کہ وہ کچھ دنوں سے لاپتہ ہیں اور ممکنہ طور بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ صورت میں دیگر چار آزاد امیدواروں نے بھی مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی جس سے بی جے پی کے امیدوار کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

پرینکا کا یہ دورہ صورت کی ناکامی کے پس منظر میں ہوا ہے جسے کانگریس نے ’’بی جے پی کی طرف سے 'جمہوریت کا قتل‘‘ قرار دیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں کو اب توقع ہے کہ وہ 23 اپریل کو وزیر اعظم کے ’’منگل سوترا‘‘ سے متعلق بیان پر نریندر مودی پر جوابی حملہ کریں گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم نے الزام عائد کیا تھا کہ ’’کانگریس غریبوں کو دوبارہ دولت تقسیم کرنے کے لیے خواتین کا 'منگل سوترا بھی چھین لے گی۔‘‘ اس پر پرینکا نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ ان کی والدہ سونیا گاندھی کا 'منگل سوترا ملک کے لیے قربان کر دیا گیا تھا۔ پرینکا نے اپنے مرحوم والد اور سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی جو 21 مئی 1991 کو تمل ناڈو کے سری پیرمبدور میں ایک خودکش بم حملے میں مارے گئے تھے۔

سندیپ کمار نے مزید کہا کہ ’’پرینکا یقینی طور پر ولساد ریلی میں وزیر اعظم اور بی جے پی کا مقابلہ کرنے جا رہی ہیں۔ بی جے پی نے صورت میں جو کچھ کیا وہ مینڈیٹ چوری کرنے کے مترادف ہے۔ "‘‘ گزشتہ لوک سبھا انتخابات 2014 اور 2019 میں بی جے پی نے گجرات کی تمام 26 لوک سبھا سیٹیں جیتی تھیں۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس عآپ اتحاد زعفران پارٹی کو ہیٹرک سے روکنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ کانگریس ریاست گجرات میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ساتھ اتحاد میں حصہ لے رہی ہے، عآپ دو نشستوں - بھاؤ نگر اور بھروچ - پر انتخابات لڑ رہی ہے جبکہ کانگریس نے 24 سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

پارٹی کے منتظمین نے والساڈ کو پرینکا کے پہلے مہم اسٹاپ کے طور پر منتخب کیا ہے کیونکہ یہ علاقہ قبائلی مرکز ہے اور کانگریس کے امیدوار اننت پٹیل دوسری مدت کے موجودہ ایم ایل اے ہے۔ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے، اننت پٹیل نے پار-نرمدا-تاپی ندی کو جوڑنے کے منصوبے کے خلاف ایک احتجاجی تحریک کی قیادت کی جسے بعد میں مرکز نے روک دیا تھا۔ والساڈ کے ذریعے کانگریس کے منتظمین کو امید ہے کہ وہ اہم 15 فیصد قبائلی ووٹوں کو پیغام بھیجیں گے جو مغربی ریاست میں تقریبا 35-40 اسمبلی نشستوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئین ہمیں تمام حقوق دیتا ہے، بی جے پی آئین کو بدلنا چاہتی ہے: پرینکا - BJP wants to change Constitution

قبائلی عوامل کے علاوہ کانگریس کو یہ بھی امید ہے کہ بی جے پی کے خلاف چار فیصد راجپوت برادری میں موجود غصے اور ناراضگی کی وجہ سے اسے چند نشستیں جیتنے میں مدد ملے گی۔ "کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن اور گجرات کے سینئر رہنما جگدیش ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا: ’’"ہو سکتا ہے کہ راجپوت بڑی تعداد میں نہ ہوں لیکن وہ اپنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ اس بار وہ پارٹی لیڈر پی روپالا کے متنازعہ تبصروں پر بی جے پی سے ناراض ہیں۔ اگرچہ روپالا نے معافی نامہ جاری کیا ہے، لیکن راجپوت اپنی توہین کو نہیں بھولے ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.