ETV Bharat / bharat

لوک سبھا انتخابات 2024: منی پور میں چھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ، 30 اپریل کو ووٹنگ - ECI ORDERS REPOLLING

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 28, 2024, 8:37 AM IST

ECI Orders Repolling at 6 Polling Stations in Manipur on April 30
منی پور میں چھ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ، 30 اپریل کو ووٹنگ

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر منی پور کے چھ پولنگ سٹیشنوں پر ووٹنگ منسوخ کر دی۔ ان چھ پولنگ اسٹیشنز پر 30 اپریل کو سخت سیکیورٹی میں دوبارہ پولنگ ہوگی۔ LOK SABHA ELECTION 2024

امپھال: الیکشن کمیشن نے بیرونی منی پور پارلیمانی حلقے کے چھ پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والی ووٹنگ کو کالعدم قرار دے دیا اور ان مراکز پر 30 اپریل کو دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔ منی پور میں یہ دوسری بار ووٹنگ منسوخ کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 58 (2) اور 58 اے (2) کے تحت 26 اپریل کو بیرونی منی پور (ایس ٹی) پارلیمانی حلقے میں چھ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ منسوخ کردی۔

سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'منسوخ پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 30 اپریل کو صبح 7:00 بجے سے شام 4:00 بجے کے درمیان ہوگی۔ چیف الیکٹورل آفیسر پردیپ کمار جھا نے ان پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ منی پور میں 2024 لوک سبھا کے لئے ووٹنگ کا اختتام ہوا۔ منی پور کے 13 اسمبلی حلقوں میں جمعہ کو ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں عوام نے اپنا ووٹ ڈالا۔

اس سے قبل، 19 اپریل کو پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران تشدد کے کئی واقعات رپورٹ ہونے کے بعد، 22 اپریل کو اندرونی منی پور کے 11 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے اگلے مرحلے کی ووٹنگ سات مئی کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان چار جون کو کیا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انتخابات چند واقعات کو چھوڑ کر پرامن طریقے سے مکمل ہوئے۔

مزید پڑھیں:

لوک سبھا انتخابات 2024: منی پور میں 11 بوتھوں پر سخت سیکورٹی کے درمیان دوبارہ پولنگ جاری

منی پور میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ تشدد کے چند واقعات کے درمیان ختم ہوگئی

امپھال: کوکی عسکریت پسندوں کا دیر رات سی آر پی ایف پر حملہ، دو جوان ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.