ETV Bharat / bharat

کانگریس کارکنان پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں: راہل - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 6:54 PM IST

راہل
راہل

کانگریس کے منشور کی تعریف کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا "کانگریس کا منشور ایک بہترین منشور ہے۔ ہمارے پاس اس میں کچھ اہم گارنٹیاں ہیں ۔

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے آج پارٹی کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کیا اور کہا کہ کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور کانگریس کا حقیقی ڈی این اے ہیں۔

گاندھی نے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے سے ایک دن پہلے جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں کہا "میرے پیارے کارکن دوستو، آپ ہماری پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ میں نے سوچا کہ یہ الیکشن کا وقت ہے، مجھے آپ سے تھوڑی سی سیدھی بات کرنی چاہئے ۔" یہ عام انتخابات نہیں ہیں، یہ آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے، جس میں 'ببر شیر' کے کارکنوں کی بہت بڑی ذمہ داری ہے، ایسا اس لئے کہ کانگریس کی سوچ اور نظریہ آپ کی رگوں میں ہے۔‘‘

کانگریس کے منشور کی تعریف کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا "کانگریس کا منشور ایک بہترین منشور ہے۔ ہمارے پاس اس میں کچھ اہم گارنٹیاں ہیں ۔ ایک غریب خاندان کی خاتون کو ایک لاکھ روپے سالانہ، تمام گریجویٹس اور ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے ایک سال کی آپرینٹس شپ کا حق اور کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی ، منریگا کے مزدوروں کو کم از کم چار سو روپے مزدوری ، ٹھیکے پر مزدوروں سے کام کرانے کے نظام کا خاتمہ ، تیس لاکھ سرکاری نوکریاں دی جائیں گی ، اگنی ویر سسٹم کو ختم کیا جائے گا اور جی ایس ٹی کے نظام کو درست کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مودی ’ شکتی ‘ اور سچائی کی نہیں بلکہ ’ستّا‘ کی پوجا کرتے ہیں : پرینکا گاندھی

کانگریس لیڈر نے کہا "ہم نے لوگوں کی بات سننے کے بعد یہ منشور تیار کیا ہے۔ آپ ملک کے لوگوں کو اس کے بارے میں بتائیں۔ انہیں بتائیں کہ بی جے پی ہندوستان کی سوچ پر حملہ کر رہی ہے، ہندوستان کے نظریے کو تباہ کر رہی ہے، آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ آپ سب کو بہت پیار ہے، جئے ہند۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.