ETV Bharat / bharat

کرناٹک: بی جے پی لیڈر دیوراج گوڑا کومبینہ جنسی ہراسانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا - KARNATAKA HASAN SEX SCANDAL

author img

By PTI

Published : May 11, 2024, 9:56 AM IST

بی جے پی لیڈر اور وکیل دیوراجے گوڈا کو پولیس نے جنسی ہراسانی معاملے میں حراست میں لیا ہے۔ ایک خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم لیڈر کو گرفتار کیا ہے۔

Devaraje Gowda
بی جے پی لیڈر دیوراج گوڑا گرفتار (Photo: Etv Bharat)

چتردرگا: پولیس نے بی جے پی کے ایک اور لیڈر کو حراست میں لیا ہے جو ہاسن کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے خلاف جنسی ہراسانی کے معاملے میں سرخیوں میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی ہے۔ فی الحال ملزم سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ بی جے پی لیڈر اور وکیل دیوراجے گوڈا کو پولیس نے جنسی ہراسانی کے معاملے میں چتردرگا کے ہریور میں کے آر ہلی گیٹ کے قریب سے حراست میں لیا ہے۔

یکم اپریل کو ایک خاتون نے دیوراج گوڈا کے خلاف ہولیناراسی پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں ان پر جنسی ہراسانی اور دھمکیوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس شکایت کے سلسلے میں وکیل دیوراجے گوڑا کو پولس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ہاسن پولیس کی اطلاع پر کل رات ہیریور پولیس نے دیوراج گوڑا کو حراست میں لیا تھا۔

انہیں ہریور پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے جہاں انہیں ہاسن پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ دیوراجے گوڑا اِنووا کار میں ایک بیگ کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ جہاں سے پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ 1 اپریل کو ہاسن ضلع کے ہولیناراسی پور پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں متاثرہ نے الزام لگایا کہ دیوراج گوڑا نے سائٹ کی فروخت میں مدد کرنے کے بہانے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ انہوں نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ان کی بات پر عمل نہ کیا گیا تو وہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دے گا۔ بی جے پی لیڈر اور وکیل دیوراجے گوڑا پر بھی ہاسن ایم پی پرجول ریونا کے جنسی استحصال کیس میں پین ڈرائیو شیئر کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.