ETV Bharat / bharat

انتخابات کے بیچ امت شاہ کا آج کشمیر دورہ - Amit Shah Kashmir Visit

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 7:27 PM IST

Updated : May 16, 2024, 9:50 AM IST

Amit Shah Srinagar Visit: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کشمیر دورے کے دوران بی جے پی کارکنان، سیول سوسائٹی اراکن کے علاوہ ممکنہ طور پر دیگر کئی وفود سے ملاقات کریں گے۔

س
امیت شاہ (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئر حکام کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج شام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر پہنچیں گے۔ حکام کو شاہ کے شام 6 بجے سرینگر پہنچنے کی توقع ہے۔ حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’جمعہ کو وہ (امت شاہ) سیول سوسائٹی اراکین اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں سمیت مختلف وفود سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، پہاڑی برادری کے نمائندے بھی ان سے ملنے والے ہیں۔ بعد ازاں وہ (جمعہ کی) شام کو نئی دہلی روانہ ہوں گے۔‘‘

امت شاہ کے اچانک کشمیر دورے کے بارے میں حکام نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ شاہ کا سرینگر کا یہ دورہ ملک بھر میں جاری لوک سبھا انتخابات کے بیچ ہو رہا ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ بی جے پی نے وادی کشمیر کی تینوں نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کو نامزد نہیں کیا۔ جہاں سرینگر لوک سبھا حلقہ کے لیے پولنگ 13 مئی کو ہوئی تھی وہیں سات مرحلوں والے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ اور اننت ناگ-راجوری حلقوں کے لیے بالترتیب 20 مئی (پانچواں مرحلہ) اور 25 مئی (چھٹا مرحلہ) کو ووٹنگ ہونے والی ہے۔

اس کے ساتھ ہی لداخ لوک سبھا سیٹ کے لیے بھی 20 مئی کو پولنگ ہوگی۔ تاہم لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان چار جون 2024 کو متوقع ہے۔ سرینگر پارلیمانی نشست پر 38.49 فیصد ووٹ ڈالے گئے جو کہ لوک سبھا انتخابات میں 1989 کے بعد سے دوسرے نمبر پر ہے۔ حکام کو توقع ہے کہ شمالی اور جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشستوں پر سرینگر کے مقابلے میں زیادہ فیصد ووٹنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: این آئی اے دفترجموں کا وزیرداخلہ امیت شاہ نے ورچول افتتاح کیا

Last Updated : May 16, 2024, 9:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.