ETV Bharat / bharat

اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لی، نچلی عدالت میں رکھیں گے موقف - Arvind Kejriwal Arrest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 11:47 AM IST

Updated : Mar 22, 2024, 12:57 PM IST

Kejriwal's Plea in SC دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ اس کے بعد کیجریوال اب نچلی عدالت میں اپنا موقف پیش کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔ اس کے بعد کیجریوال اب نچلی عدالتوں میں اپنا موقف پیش کریں گے۔ اس سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس سماعت کے دوران ای ڈی نے سپریم کورٹ میں کیویٹ پٹیشن داخل کی تھی۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ کوئی بھی فیصلہ دینے سے پہلے ہمارا موقف بھی سنا جانا چاہیے۔

سی ایم کیجریوال نے ای ڈی کی کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ کے تین ججوں کی بنچ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے معاملے میں ان کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے سپریم کورٹ میں جلد سماعت کا مطالبہ کیا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ترویدی کی خصوصی بنچ نے فوری طور پر درخواست کی سماعت کی۔ لیکن یہ معاملہ ایک دوسری عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے کیجریوال نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

  • اروند کیجریوال کی پیشی 2.30 بجے

دوسری جانب دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کیس میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پی ایم ایل اے عدالت میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ کیجریوال کی پیشی دوپہر 2.30 بجے ہونی ہے۔ ای ڈی اس معاملے میں کیجریوال کو آج پیش کرے گی اور 10 دن کی تحویل کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد دہلی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اروند کیجریوال کو 21 مارچ (جمعرات) کو دہلی ہائی کورٹ سے گرفتاری سے تحفظ نہیں ملنے کے بعد ای ڈی نے انہیں دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد کل دیر شام گرفتار کر لیا۔ آج ہی اس معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو بھی پیش کیا جائے گا، منیش سسودیا کی عدالتی حراست آج ختم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 22, 2024, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.