ETV Bharat / bharat

بھارت جوڑو نیائے یاترا: راہل گاندھی کا قافلہ گجرات کے پنچ محل کی طرف روانہ

author img

By PTI

Published : Mar 8, 2024, 11:28 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

گجرات میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج دوسرا دن ہے۔ آج راہل گاندھی گودھرا میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔

داہود: اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے گجرات مرحلے کے دوسرے دن، کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو داہود شہر سے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا اور ملحقہ ضلع پنچ محل میں گودھرا کی طرف روانہ ہوئے۔ یہاں راہل گاندھی لوگوں سے خطاب کریں گے۔

راہل گاندھی کی یاترا جمعرات کو راجستھان سے گجرات میں داخل ہوئی تھی۔ ضلع داہود کے شہر جھالود میں لوگوں سے خطاب کے بعد انہوں نے علاقے کے ایک گاؤں میں رات گزاری۔

جمعہ کی صبح کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جھالود کے قریب کمبوئی دھام کا دورہ کیا تاکہ گووند گرو کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔

بعد ازاں جمعہ کی صبح جب یاترا داہود شہر سے دوبارہ شروع ہوئی تو راستے میں کانگریس کارکنوں اور مقامی لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ قبائلی بھی ایک مقام پر جمع ہوئے اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنا روایتی رقص پیش کیا۔ راہل گاندھی کھلی چھت والی سو میں بیٹھ کر ان کی طرف ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

اس موقع پر راہل گاندھی نے ایک بڑا کیک بھی کاٹا جو انہیں خواتین کانگریس کارکنوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیش کیا تھا۔ ہالول شہر کا سفر کرنے سے پہلے راہل گاندھی گودھرا میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔ وہ پنچ محل ضلع کے جمبوگھوڈا گاؤں میں رات گزاریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.