ETV Bharat / bharat

پانچ صدیوں کا انتظار اور وعدہ آج پورا ہو گیا، امت شاہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 6:56 PM IST

امت شاہ
امت شاہ

Amit Shah on Ram Mandir وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اس احساس کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی نسلوں نے اس لمحے کے انتظار میں اتنی قربانیاں دیں، لیکن کوئی خوف اور دہشت شری رام جنم بھومی پر دوبارہ مندر کی تعمیر کے عزم اور ایمان کو متزلزل نہیں کر سکی۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر میں رام للا کے پران پرتشٹھا کی تکمیل کے ساتھ ہی 5 صدیوں کا انتظار اور وعدہ آج پورا ہو گیا ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں امت شاہ نے کہا کہ 5 صدیوں کا انتظار اور وعدہ آج پورا ہو گیا ہے۔ آج کا دن بھگوان شری رام کے کروڑوں بھکتوں کے لیے ایک ناقابل فراموش دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہمارے رام للا اپنے عظیم الشان مندر میں ہیں، پربھو شری رام کے لاتعداد عقیدت مندوں کی طرح میں بھی جذبات سے بھرا ہوا ہوں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اس احساس کو لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی نسلوں نے اس لمحے کے انتظار میں اتنی قربانیاں دیں، لیکن کوئی خوف اور دہشت شری رام جنم بھومی پر دوبارہ مندر کی تعمیر کے عزم اور ایمان کو متزلزل نہیں کر سکی۔ شاہ نے کہا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ عزم پورا ہوا ہے اور اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس خاص دن پر میں ان تمام عظیم انسانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس جدوجہد اور عزم کو صدیوں تک زندہ رکھا، بہت سی توہین اور اذیتیں برداشت کیں، لیکن مذہب کا راستہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وشو ہندو پریشد ہزاروں عظیم سنتوں اور لاتعداد جانے پہچانے لوگوں کی جدوجہد کا آج خوشگوار اور کامیاب نتیجہ برآمد ہوا ہے۔ شاہ نے کہا کہ یہ عظیم الشان شری رام جنم بھومی مندر زمانوں تک لازوال اور لافانی سناتن ثقافت کی منفرد علامت رہے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.