ETV Bharat / bharat

الیکشن کمشنر ارون گوئل نے استعفیٰ دے دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 9:55 PM IST

Updated : Mar 9, 2024, 10:52 PM IST

Election Commissioner Arun Goel Resigns لوک سبھا انتخابات سے قبل مرکزی الیکشن کمشنر ارون گوئل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مرمو کو بھیجا تاہم صدر نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ اس کا اعلان وزارت انصاف نے کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد : الیکشن کمشنر ارون گوئل نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے متوقع اعلان سے کچھ دن پہلے، ہفتہ کو استعفیٰ دے دیا۔ قانون اور انصاف کی وزارت نے ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا کہ صدر دروپدی مرمو نے گوئل کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے، تاہم اس میں ان کے استعفیٰ کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔ ارون گوئل کی مدت کار دسمبر 2027 تک تھی تاہم انہوں نے لوک سبھا انتخابات سے چند ہفتوں قبل ہی استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ گوئل، ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ، پنجاب کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے۔ انہوں نے نومبر 2022 میں الیکشن کمیشن میں شمولیت اختیار کی تھی۔ فروری میں انوپ پانڈے کی ریٹائرمنٹ اور گوئل کے استعفیٰ کے بعد، تین رکنی EC پینل میں اب صرف چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار ہی رہ گئے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات سے قبل مرکزی الیکشن کمشنر ارون گوئل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر مرمو کو بھیجا تاہم صدر نے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔ اس کا اعلان وزارت انصاف نے کیا ہے۔ ارون گوئل کے اچانک استعفیٰ نے لوگوں کو حیران کردیا جبکہ ان کا استعفیٰ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب یہ خبریں آ رہی تھیں کہ عام انتخابات کا شیڈول 15 مارچ کو جاری کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق گوئل کے استعفیٰ سے انتخابات کے انعقاد پر اثر پڑ سکتا ہے۔ ان کے استعفی سے آئندہ لوک سبھا الیکشن کے شیڈیول کے اعلان میں مزید تاخیر ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔


پارلیمنٹ نے گزشتہ سال کے آخر میں قانون منظور کیا تھا جس میں ایک میکانیزم کا التزام کیا گیا ہے جس میں چیف الیکشن کمشنر (CEC) اور دیگر الیکشن کمشنروں (EC) کی تقرری میں حکومت کا دبدبہ یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے مطابق، صدر جمہوریہ کی طرف سے CEC اور ECs کا تقرر سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم، مرکزی کابینہ کے وزیر، اور قائد حزب اختلاف یا لوک سبھا میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر شامل ہوں گے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے اس طریقہ کار کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے انتخابی ادارے کی آزادی پر اثر پڑے گا اور وہ غیر جانبداری سے کام نہيں کرسکے گا۔ حکومت نے یہ نیا قانون CEC اور ECs کی تقرریوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو پلٹنے کے لیے لایا تھا۔

Last Updated : Mar 9, 2024, 10:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.