ETV Bharat / bharat

ای ڈی نے پچھلے 10 برسوں میں 5 ہزار155 پی ایم ایل اے کیس درج کیے - PMLA cases registered in 10 Years

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 18, 2024, 8:48 PM IST

ed-registered-5155-pmla-cases-in-last-10-years
ای ڈی نے پچھلے 10 برسوں میں 5 ہزار155 پی ایم ایل اے کیس درج کیے

ED cases in 10 Years انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ دس برسوں کے دوران 5,155 پی ایم ایل اے مقدمات درج کیے۔ اسی مدت کے دوران ای ڈی نے پورے ملک میں منی لانڈرنگ کے معاملات میں 7,264 تلاشیاں یا چھاپے مارے۔

نئی دیلی: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2014 سے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے کی جانے والی تلاشیوں میں پچھلے نو سال کی مدت کے مقابلے میں 86 گنا اضافہ ہوا ہے، جبکہ دس سالوں میں گرفتاریوں اور جائیدادوں کی قرقی میں تقریباً 25 گنا اضافہ ہوا ہے۔


جولائی 2005 سے مارچ 2014 تک کے نو برسوں کے مقابلے میں اپریل 2014 سے مارچ 2024 کے درمیان پچھلے دس برسوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ، منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی مختلف شقوں کے تحت وفاقی ایجنسی کی 'فوری' کارروائی کی تصویر پیش کرتا ہے۔
پی ایم ایل اے 2002 میں نوٹیفائیڈ کیا گیا تھا اور ٹیکس چوری، کالے دھن کی برآمدگی اور منی لانڈرنگ کے سنگین جرائم کی تحقیقات کے لیے 1 جولائی 2005 سے نافذ کیا گیا تھا۔
ملک میں 55 فیصد بینکنگ فراڈ تھرڈ پارٹی اکاؤنٹ ٹیک اوور سے متعلق تھے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ای ڈی کی کارروائیاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی اپنے حریفوں اور دیگر کے خلاف 'جابرانہ' حکمت عملی کا حصہ تھیں۔ مرکزی حکومت اور حکمراں جماعت نے کہا ہے کہ ایجنسی خود مختار ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔ یہ مکمل طور پر میرٹ پر مبنی تھے اور بدعنوانوں کے خلاف کارروائی کے مینڈیٹ کے تحت تھے۔


ای ڈی نے گزشتہ دس برسوں کے دوران 5,155 پی ایم ایل اے مقدمات درج کیے، جو کہ گزشتہ مدت (2005-14) کے دوران درج کی گئی کل ملاکر 1,797 شکایات یا انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹس (ECIRs یا FIRs) کے مقابلے میں تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایجنسی کو پہلی بار 2014 کے مالی سال میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا اور اب تک انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت 63 افراد کو سزا دی گئی ہے۔
ای ڈی نے 2014-2024 کی مدت کے دوران پورے ملک میں منی لانڈرنگ کے معاملات میں 7,264 تلاشیاں یا چھاپے مارے، جبکہ گزشتہ مدت میں یہ صرف 84 تھے 86 گنا زیادہ۔

مزید پڑھیں:


اعداد و شمار کے مطابق پچھلی دہائی کے دوران کل ملاکر 755 لوگوں کو گرفتار کیا گیا اور 1,21,618 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے گئے، جبکہ گزشتہ تقابلی مدت کے دوران بالترتیب 29 گرفتاریاں اور 5,086.43 کروڑ روپے کے اثاثے ضبط کیے گئے تھے۔ گرفتاریاں 26 گنا زیادہ ہیں جب کہ جائیدادوں کی قرق سے متعلق اعداد و شمار 24 گنا زیادہ ہیں۔
پچھلی دہائی کے دوران مختلف قسم کی غیر منقولہ اور منقولہ جائیدادوں کے لیے 1,971 عارضی اٹیچمنٹ آرڈرز جاری کیے، جب کہ اس طرح کے 311 آرڈرز پچھلی تقابلی مدت میں جاری کیے گئے تھے۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.